وندر ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہ پر مسافر بس کھڑی کرین سے ٹکرا گئی

کمسن بچے سمیت خاتون جائے حادثہ پر ہی چل بسے ،امٹھارہ افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 24 جون 2021 21:45

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) وندر ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہ پر مسافر بس کھڑی کرین سے ٹکرا گئی کمسن بچے سمیت خاتون جائے حادثہ پر ہی چل بسے جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق گزشتہ شب تحصیل سونمیانی وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی کے قریب مین ایکو شاہراہ پر کراچی کے علاقے ملیر سے اوتھل جانیوالی مسافر کوچ جس میں خواتین بچے ومرد سوار تھے ناکہ کھارڑی کیعلاقے میں روڈ کے کنارے پر کھڑی ہوئی کرین نما ٹرک سے پیچھے کے سمت سے خوفناک آواز کیساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث مسافر بس کی فرنٹ سیٹ اور اس سے متصل سیٹوں پر بیٹھے ہوئے مرد بچے اور خواتین کو شدید چوٹیں آہیں جبکہ ایک خاتون سمیت بارہ سالہ کمسن بچہ شدید زخمی ہونے کے سبب جائے حادثہ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے مسافربس میں سوار دیگر مسافروں میں سے آٹھارہ مرد خواتین اوربچے بھی زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس تھانہ کے ایس ایچ او سب انسپکٹر غلام اکبر شیخ اپنے عملے سمیت پہنچ گئے اور ریسکیو 1122کے رضاکاروں اور ایدھی ولسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں کی مددسے حادثے کے سبب شدید اور معمولی زخمی ہونے والے مسافر کو ریسکیو کرکے وندر کے ریسکیو سینٹر میں لے آئے جن کوطبی امداد کی فراہمی کیبعد مزید علاج کیلیے کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ مسافر بس کا ڈرائیور جس کا نام دانش بتایا جاتا ہے وہ جائے حادثہ سے فرار ہوگیا جبکہ جاںبحق خاتون کا نام مسما حاجرہ زوجہ لکھو ساکن ملیر کراچی اور بارہ سالہ کمسن بچہ جو حادثے میں چل بسا تھا کا نام محمد ذہین ولد محمد سلیم بتایا جاتا ہے مسافروں کیمطابق وہ ملیر کراچی سے اپنے کسی رشتے دار کی فوتگی کے باعث تعزیت کیلیے اوتھل جارہے تھے کہ ناکہ کھارڑی کے علاقے میں ہماری بس کو حادثہ پیش آیا وندر پولیس نے حادثے کے ذمدار بس ڈرائیور جوکہ جائے حادثہ سے فرار ہوگیا تھا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں