آئی جی جیل خانہ جات کا دورہ گڈانی جیل ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت قیدیوں میں کالے یرقان کے بچاؤ کیلئے ویکسین مہم کا افتتاح

ہفتہ 11 ستمبر 2021 21:25

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) آئی جی جیل خانہ جات کا دورہ گڈانی جیل ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت قیدیوں میں کالے یرقان کے بچاؤ کے لئے ویکسین مہم کا افتتاح آئی جی جیل خانہ جات کے دورے کو مقامی صحافیوں سے پوشیدہ رکھا گیااس سلسلے میں بتایا جاتا ہے ہفتے کے روز آئی جی جیل خانہ جات عثمان غنی کا دورہ سینٹرل جیل گڈانی ، قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی، ان کے ہمراہ ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کی ڈاکٹر یاسمین گل نے سینٹرل جیل میں مقید قیدیوں کو کالے یرقان سے بچائو کی ویکسین لگانے کی مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر جیل میں قیدیوں کو ویکسین لگائی گئی، العباس ٹیکسٹائل کمپنی حب نے اس موقع پر سینٹرل جیل گڈانی کے قیدیوں اورمقیدطالب علموں کی کلاس روم کے لیے اے سی اور کمرے کے لیے کارپیٹ دینے کا اعلان کردیا جس پر آئی جی جیل خانہ جات نے العباس ٹیکسٹائل کمپنی کے تعاون پر کمپنی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا.تاہم گڈانی جیل انتظامیہ کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کے دورے کو چند من پسند صحافیوں کے علاوہ اکثریتی مقامی صحافیوں سے پوشیدہ رکھا گیا.

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں