لسبیلہ پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں میں پکڑی گئی کروڑوں کی منشیات تلف کر دی

اتوار 12 ستمبر 2021 02:35

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) لسبیلہ پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں میں پکڑی گئی کروڑوں کی منشیات تلف کر دی ، تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے تمام تھانوں میں کروڑوں روپے کی منشیات مختلف مقدمات کی عدالت سے سماعت مکمل ہونے کے بعد ہفتے کے روز اوتھل کے نواحی علاقے کھرڑی کے مقام پر جوڈیشنل مجسٹریٹ حب محمد اقبال خلجی ،ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی ، اے ایس پی صدام حسین خاصخیلی کی موجودگی میں کروڑوں روپے کی منشیات تلف کردی گئی، منشیات میں 4699 شراب اور بیئر کی بوتلیں،489من 9کلو 625گرام چرس، 38344گرام افیون، 45534گرام کرسٹال، 23469 گرام ہیروئن ،556 بوری چھالیہ، 50بوریاں پان پراگ،335کلو 200گرام بھنگ،2473گرام آئس (شیشہ) ،55ہزار جعلی کرنسی شامل ہے ، اس موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی نے صحافیوں کو بتایا کہ لسبیلہ پولیس کی منشیات برآمدگی کی کارکردگی بہتر ہے لسبیلہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال لسبیلہ پولیس نے منشیات کی بڑی بڑی کھیپ برآمد کرکے منشیات کے اسمگلروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ایس ایچ اوز کوسختی سے ہدایت کی ہے منشیات فروش کتنا ہی بااثر ہو اس کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز نہ کریں اور فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور لسبیلہ پولیس ضلع لسبیلہ میں امن و امان کی روایات کو قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش رہی ہے اور لسبیلہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ڈی ایس پی عثمان غنی، ریڈر جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد عمران ریاض، منظور احمد رونجھو، قائم مقام ایس ایچ او محمد انور بلوچ، ہیڈ محرر محمد ہاشم اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں