معروف سیاسی قبائلی شخصیت وڈیرہ مرحوم غلام قادر عرف غلامی کی جگہ پر ان کے فرزند علی اصغر بھٹائی انگاریہ کو جانشین منتخب کردیاگیا

اتوار 23 جنوری 2022 22:00

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) معروف سیاسی قبائلی شخصیت وڈیرہ مرحوم غلام قادر عرف غلامی کی جگہ پر ان کے فرزند علی اصغر بھٹائی انگاریہ کو قبائلی رسم و رواج کے تحت پگھ بندی کرکے جانشین منتخب کردیاگیا۔ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی خصوصی شرکت ور لگایا تقریب میں انگاریہ قبیلے کے سربراہ سردار اختر جان انگاریہ میر بہادر خان جاموٹ ماسٹر غلام رسول انگاریہ وڈیرہ محمد سلیمان انگاریہ حاجی غلام حسین سور سائیں امام بخش وڈیرہ محمد امین دودا واجہ مامن گنگو یارجان بلوچ وڈیرہ مولابخش گنگا وڈیرہ نزیر سومرو فقیر کلمتی وڈیرہ شیر محمد انگاریہ وڈیرہ محمد جمن انگاریہ وڈیرہ حاجی عبدالرزاق انگاریہ وڈیرہ حاجی امام بخش انگاریہ حاجی غلام قادر انگاریہ نورمحمد جمالی انگاریہ وڈیرہ عبدالرشید جمالی انگاریہ فیض محمد گنگا ڈاکٹر نورمحمد انگاریہ عبدالغفور موندرہ شاہدی حاجی محمد ایوب انگاریہ نے ور لگاکر علی اصغر بھٹائی انگاریہ کو وڈیرہ مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

نومنتخب نوجوان وڈیرہ علی اصغر بھٹائی انگاریہ کا کہنا تھاکہ علاقہ کی معتبر اور قد آور قبائلی و سیاسی سماجی شخصیات کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے شرکت کرکے تقریب کو رونق بخشی میں اپنے علاقے اور قبیلے کے لوگوں یقین دلاتا ہوں کہ کبھی ان کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اپنے مرحوم والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ دستار بندی تقریب کے موقع پر واعظ اور لنگر عام کا اہتمام بھی کیاگیا جبکہ کراچی سمیت لسبیلہ بھر سے آئے ہوئے علاقہ معززین نے انہیں پھولوں کے ہار اور روایتی تحفہ اجرکیں پہنائیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں