حکمرانوں نے بلوچستان کے سائل و سائل کو لوٹ کر غریب ماہی گیروں کو بندرگاہوں کی شکل میں موت کا تحفہ دیا ہے،مولانا ہدایت الرحمن

بدھ 26 جنوری 2022 23:10

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانہ ہدایت الرحمان ایک روزہ دورے پر گڈانی جیٹی پہنچ گئے گڈانی جیٹی کا دورہ کیا مائی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بلوچستان کے ساحل و سائل کو لوٹ کر غریب ماہی گیروں کو بندرگاہوں کی شکل میں موت کا تحفہ دیا گیا ہے گڈانی جیٹی میں کروڑوں روہے خرچ کیے گئے مگر جیٹی تباہ حال ہے گڈانی میں قدرتی جیٹی مزکورہ جیٹی سے بہتر تھی کروڑوں کی رقومات کو سمندر برد کردیا گیا آج گڈانی سمیت ڈام اورماڑہ اور پسنی کی بندرگاہیں مائی گیروں کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہیں حکمرانوں نے بندرگاہوں کے نام سے کروڑوں رشوت لیکر اپنی جیبیں بھرلی ہیں مگر مائی گیر غربت کی لکیر میں دھنسے ہوئے ہیں حکومت کی بے حسی کو دیکھ کر رونا آرہا ہے ساحل پر جیٹی بنانے کے بجائے پارک تعمیر کیے جارہے ہیں جبکہ جہا پارک کی ضرورت ہے وہاں کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں مولانا ہدایت الرحمان نے وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کم نظری اور غلط پلاننگ کا ہوش و حواس سے جائزہ لے اور گڈانی کے مقامی مائی گیروں کے لیے ادھوری جیٹی کو مکمل کرانے کے احکامات جارہی کریں اس موقع ہر گڈانی کے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مائی گیر گڈانی جیٹی پر موجوف تھے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں