برادر اسلامی ملک افغانستان میں زلزلے سے تباہ حال عوام کی مدد پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،حاجی امیر محمد کاکڑ

جمعرات 23 جون 2022 22:10

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) جمعیت علمائے اسلام حب سٹی کے امیر حاجی امیر محمد کاکڑ نے کہاکہ برادر اسلامی ملک افغانستان میں زلزلے سے تباہ حال عوام کی مدد پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ ابتر معیشت کی وجہ سے پہلے سے پریشان حال افغان عوام حالیہ زلزلے سے مزید پریشانی کا شکار ہیں جن کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے قائد اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اس حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں ائمہ کرام اورخطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے اجتماعات میں افغان عوام کی مدد کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں۔ قوم افغانی مسلمان بھائیوں کیساتھ تعاون کے لئے آگے بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی حب سٹی کے امیر حاجی امیر محمد کاکڑ نے بتایا کہ افغان عوام اس وقت شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

انکی مدد کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن کی ھدایات کے مطابق امدادی مہم کو مزید تیزکرنے کی ضرورت ہے۔امیرمحمدکاکڑ نے مزید کہاکہ پڑوسی ملک ہونے کے ناطے امارت اسلامیہ کے مشکل زدہ بھائیوں کی مدد ہماری سب سے زیادہ ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور مسلم ممالک بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے افغان عوام کی مدد کریں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں