حب اور گڈانی میں دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

اتوار 26 جون 2022 21:20

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) حب اور گڈانی میں دو الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق اتوار کو حب کے علاقے مری چوک کے قریب گلیکسی ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے خاتون جاںبحق پولیس زرائع کے مطابق اتبدائی تحقیقات سے واقعہ گھریلو ناچاکی لگتی ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ایک اور حادثے میں گڈانی کے ساحل پر کراچی کے رہائشی نوجوان شاہ فیصل پھوکاڑہ بیچ پر مچھلی کے شکار کے دوران سمندر میں گرکر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو ٹیموں نے لاش سمندر سے نکال کر ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثہ کے سپرد کردی، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں