بلوچستان کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،سردار اختر جان مینگل

گوادر بلوچستان میں ہے مگر یہاں کے عوام کو ان کا حق نہیں دیا جارہا بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے، عوامی جلسہ سے خطاب

جمعرات 12 جولائی 2018 23:53

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و امیدوار حلقہ قومی اسمبلی NA272 لسبیلہ گوادر سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے گوادر بلوچستان میں ہے مگر یہاں کے عوام کو ان کا حق نہیں دیا جارہا بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ کے علاقے کنراج میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اختر جان مینگل نے کہا کہ یہاں کے لوگ بول رہے ہیں کہ گوادر پورٹ میں ہمیں نوکری نہیں دی جارہی میں تو کہتا ہوں کہ کنراج والوں آپ گوادر کو چھوڑیں پہلے یہ بتائیں کہ آپکے پاں تلے یہ جو ددر کمپنی ہے یہاں کتنے بندے نوکری پہ لگے ہیں ہماری جدوجہد یہ ہے کہ جو قدرتی وسائل یہاں سے نکل رہے ہیں ان پر سب سے پہلے یہاں کے لوگوں کا حق یہاں کہ لوگ مستفید ہوجائیں پھر اگر کسی اور کو دیتے ہیں تو دیں مگر یہاں الٹا قانون چل رہا ہے یہاں سے نکلنے والے قدرتی وسائل سے باہر کے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں مگر یہاں کے مقامی لوگوں کے بچوں کو ربڑ کا جوتا بھی پہننے کو نہیں مل رہا چور جب چوری کرتا ہے تو وہ پورا گھر لوٹ کر سارے سامان لیجاتا ہے وہ پھر نہیں کہے گا کہ یہ لو آپکا حصہ ہے تو ہم آپ لوگوں کو ان چوروں سے بچانے کیلے یہاں آئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں پی پی کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیا جس میں صوبائی نشستوں پر پی پی کے امیدوار ہونگے اور قومی اسمبلی کی نشست پر میں کھڑا ہوں یہاں سے پی پی کا امیدوار وڈیرہ حسن جاموٹ لاپتہ ہے وڈھ سے لے کر اوتھل تک ڈھونڈا مگر نہیں ملا تو سوچا شائد کنراج آیا ہو مگریہاں بھی نہیں ملا پہلے سنا تھا کہ وہ کوئی چارپائی اٹھائے سائے کی تلاش میں ہیں مگر اب سن رہا ہوں کہ وہ گائے کو لیے یہاں کنراج والوں کی طرف آرہا ہے آپ لوگ خیال کریں سیاست کرنا کوئی حلوائی کا دکان چلانا نہیں سیاست کرنا بہت مشکل ہے انہوں نے کنراج کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ اگر آپ لوگوں میں مجھ میں کوئی بہتر نمائندگی یا مجھ میں میرے آبا اجداد کی خوبیاں پاتے ہو تو 25جولائی کو کلہاڑے پر ٹھپہ ماکر مجھے کامیاب کرائیں کیونکہ اگر گائے ذبح کرنی ہو یا پھر چارپائی توڑنا ہو تو کلہاڑی کام دے گا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں