اوتھل،مخالفین کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہو اس مہم میں کسی بھی صورت میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،

محمد اسلم بھوتانی پی بی 50سے ہمارا جس کے ساتھ اتحاد ہوا انہوں نے مسلسل ہمیںآسرے میں رکھا اور آخری وقت تک ہم نے اس سے بھرپور رابطہ کرنے کی کوشش کی،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی

جمعرات 12 جولائی 2018 23:55

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) مخالفین کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہو اس مہم میں کسی بھی صورت میدان خالی نہیں چھوڑیں گے پی بی 50سے ہمارا جس کے ساتھ اتحاد ہوا انہوں نے مسلسل ہمیںآسرے میں رکھا اور آخری وقت تک ہم نے اس سے بھرپور رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے آج تک ہمیں خاطر خواہ جواب نہیں دیاپی بی 50سے پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی نصر اللہ رونجھو کو نامزد کردیا ہے اب ہمارا بھی امیدوار نصر اللہ رونجھو ہی ہوگا لسبیلہ کے غیور عوام 25جولائی کو چارپائی اور جیپ کے نشان پر ٹھپہ لگاکر لسبیلہ سے موروثی سیاست کا خاتمہ کردیں ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 272لسبیلہ وگوادر کے آزاد امیدوار سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے ضلعی صدر مقام اوتھل میں اپنے انتخابی دفتر میں ایک بہت بڑے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں حب ،وندر ،اوتھل ،بیلہ ،لاکھڑا ،لیاری سے محمد اسلم بھوتانی کے چاہنے والوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی محمد اسلم بھوتانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لسبیلہ کے وسیع ترمفاد میں پی بی 50سے وڈیرہ محمدحسن جاموٹ سے انتخابی اتحاد کیا تھا مگر انہوں نے ہمیں آخر دم تک صرف آسرے میں رکھا اور ہم نے آخری وقت تک ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر افسوس کہ انہوں نے آج تک ہمیں جواب خاطر خواہ جواب نہیں دیا جسکی وجہ سے سے آج ہم نے اپنے بہی خواہوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی بی 50نصر اللہ رونجھو سے مکمل حمایت کی جائے جس پر ہمارے تمام دوستوں کا یہی مشورہ دیاکہ اب ہم نصر اللہ رونجھو کی حمایت کریں انہوں نے کہا کہ ہم نہ این اے 272سے اور نہ ہی پی بی 50سے میدان خالی چھوڑیں گے اور انشاء اللہ سب مل کر مخالفین کو ٹرف ٹائم دیں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے مظلوم عوام کے عظیم تر مفاد میں اس اتحاد کے دورس نتائج سامنے آئیں گے اور این اے 272و پی بی 50سے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے غیور و مظلوم عوام 25 جولائی کو انتخابی نشان چار پائی اور جیب پر ٹھپے لگاکر لسبیلہ سے موروثی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے مشاورتی اجلاس سے پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما حلقہ پی بی 50کے نامزد امیدوار نصر اللہ رونجھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اسلم بھوتانی لسبیلہ کے قبائلی شخصیات اور لسبیلہ کے غیور عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی بی 50سے میری مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ حق وسچ کی سیاست کی ہے لسبیلہ کے مظلوم عوام کی آواز بلند کی ہے اور لسبیلہ سے موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے ہمیشہ نیک نیتی سے کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح محمد اسلم بھوتانی اور لسبیلہ کی غیور عوام نے مجھ پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے میں بھی انشاء اللہ ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کروں گا انہوں نے کہا کہ پی بی 50کے غیور عوام سے اپیل ہے کہ وہ 25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ چارپائی اور جیپ کو دے کر ہمیں کامیاب کرائیں ہماری کامیابی لسبیلہ کے عوام کی کامیابی ہے مشاورتی اجلاس سے لسبیلہ کی معروف قبائلی شخصیات سردار عبدالمجید جاموٹ ،سردار اختر جان انگاریہ اور قاضی عبدالطیف نے بھی خطاب کیا اور اس دوران مشاورتی اجلاس کے تمام شرکاء نے کہا کہ اسلم بھوتانی اور نصر اللہ رونجھو کے انتخابی اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر سردار محمد عمر خاصخیلی ،عالم خان انگاریہ ،میر بہادر جاموٹ ،غلام حسین سور،نصیر احمد لاسی ،پیر رحیم شاہ ،پیر مجید شاہ ،ابراہیم عادل ،میر اللہ بخش دودا ،حاجی قادربخش خاصخیلی ،حاجی امین رونجھو ،فیصل برفت ،برکت علی نادر ،بابو دودا ،خدابخش دودا ،وڈیرہ شفیع محمد انگاریہ ،وڈیرہ زمان گنگو ،ڈاکٹر محمد خان شیخ ،حسن شیخ ،حبیب اللہ انگاریہ ،۔

(جاری ہے)

عزیز انگاریہ ،نم دودا ،حسن دودا ،حاجی دودا ،عظیم اللہ آچرہ ،وڈیرہ عبدالکریم انگاریہ ،امیربخش دودا ،فرید دلاری ،جعفر رند ،حنیف کمانڈو بلوچ ،محمد بخش لاسی ،اکبر ٹمیانی صابرہ ،اقبال گدور ،ڈاکٹر نور محمد انگاریہ ،امان اللہ لاسی ،آصف نعمان رونجھو ،محمد ابراہیم دودا اوتھل والا ،سید اقبال شاہ ،پیر اعجاز شاہ ،سلیم کاکانی ،میر عالم جاموٹ ،قاسم برادیہ ،ضیاء سرمستانی ،واحد موسیٰ رونجھو ،رفیق چنہ ،ماسٹر عثمان ہمرکانی ،غلام حسین گلزار ،برکت نادر ،وڈیرہ قادری صابرہ ،زاہد مزار انگاریہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض راجہ شوکت علی نے سرانجام دیئے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں