پی بی 50بیلہ اوتھل کے امیدواروں کے غیر حتمی نتائج جاری

بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان عالیانی 38885ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے

جمعہ 27 جولائی 2018 17:47

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) پی بی 50بیلہ اوتھل کے امیدواروں کے غیر حتمی نتائج جاری بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان عالیانی 38885ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے پیپلز پارٹی و اسلم بھوتانی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نصر اللہ رونجھو 26050ووٹ لیکر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عبدالمجیدنے 6158ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی بی 50بیلہ اوتھل کے آر او کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مجموعی گوشوارے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ نواب جام کمال عالیانی 38885ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ،پیپلزپارٹی و اسلم بھوتانی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نصراللہ رونجھو 26050ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عبدالمجید 6158ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے ،متحدہ مجلس عمل کی امیدوار حبیبہ اقبال کو 2813اور پاکستان سنی تحریک کے رسول بخش کو 672ووٹ ملے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں