بلوچستان نیشنل پارٹی سے دوسری جماعت والے رابطے میں اور چند سے ہم رابطہ کررہے ہیں،سردار اخترجان مینگل

بلوچستان میں وزیر اعلی کیلئے فیصلہ پارٹی کریگی ، کوئٹہ جارہا ہوں وہاں پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوگا جو پارٹی فیصلہ کریگی وہی ہوگا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 جولائی 2018 23:32

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ جب ہم ان سب کا ساتھ دینگے جو بلوچستان کا ساتھ دینگے جنکو حقیقت میں بلوچستان کیلے درد محسوس ہوتا ہے جو مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں انکا ساتھ نہیں دینگی.انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سے دوسرے جماعت والے رابطے میں ہیں اور چند سے ہم رابطہ کررہے ہیں بلوچستان میں وزیر اعلی کیلے فیصلہ پارٹی کریگی جس کیلئے میں کوئٹہ جارہا ہوں وہاں پارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوگا جو پارٹی فیصلہ کریگی وہی ہوگا۔

(جاری ہے)

.NA272 لسبیلہ/گوادر آفس حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دوستوں کا ہم سے رابطہ ہے اور متحدہ مجلس عمل سے ہمارا خضدار اور کوئٹہ میں پہلے سے سیٹ ٹو سیٹ اتحاد ہے میں عوام کا مشکور ہوں جہنوں نے اپنے ووٹ سے ہمیں منتخب کیا اب ہم پوری کوشش ہوگی کہ سب مل بلوچستان کی بہتری کیلے کام کریں. بلوچستان عوامی پارٹی سے اتحاد کے سوال پر سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ ابھی تک نہ انہوں نے رابطہ کرنے کی زحمت کی ہے اور نہ ہی ہم نے کیا ہے ابھی وہ خود کفیل ہیں انکو ہماری ضرورت نہیں اپنے خود کفیلی میں مگن ہیں جب ان کو ضرورت پڑے گی ہمارے پاس آئیں گے تو پھر جو پارٹی فیصلہ کریگی وہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت میں رہ کر اور اپوزیشن میں رہ کر بھی ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بحال جمہوریت کی مضبوطی کیلے جو کردار ادا کیا ہے شائد کسی نے ہی کیا ہو یہ اور بات ہے کہ کچھ لوگوں کو جب اسمبلیوں سے محروم ہوتے ہیں پھر انکو جمہوریت یاد آتی ہے لیکن ہم نے ہروقت جمہوریت کا ساتھ دیا ہی. انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کہا ہے کہ جن حلقوں کے پولنگ کوئی کھولنا چاہیں تو ہم کھولنے کیلے تیار ہیں تو میں کہتا ہوں ہونے چاہیں یہ انہوں نے بڑی مثبت بات کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی اس بات پر قائم رہیں گے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں