متحدہ مجلس عمل کی کال پر آج اوتھل میں احتجاج قومی شاہراہ بلاک کردی جائے گی

منگل 7 اگست 2018 21:59

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کال پر کل بروز بدھ 8 اگست کو لسبیلہ سے 4 مختلف مقامات پر قومی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل کے زرائع کے مطابق کل صبح آٹھ بجے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر ملک بھر کی طرح متحدہ مجلس عمل لسبیلہ کے ذمہ داران و کارکنان 25 جولائی کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ، الیکشن کمیشن کے استعفیٰ اور ملک بھر کے تمام حلقوں پر دوبارہ گنتی کے مطالبات لے کر گھروں سے نکل پر احتجاج کریں گے ۔

زرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے کارکنان کا اوتھل میں صدیق اکبر چوک ، بیلہ میں بائی پاس بیلہ کراس ، وندر میں وندر پٴْل اور حب میں سندھ بلوچستان کے سرحد باب بلوچستان پر واقع حب پٴْل کے مقام سے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے قومی شاہراہ بند کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ کل ہونے والے احتجاجی شیڈول میں شٹر ڈاون شامل نہیں ہے ، اس لئے لسبیلہ کے تمام شہروں میں کل معمول کے مطابق مارکیٹیں کٴْھلی رہیں گی

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں