نا معلوم ڈاکو ئوں نے ہندو تا جر کو لاکھو ں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا

بدھ 8 اگست 2018 21:56

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) نا معلوم ڈاکو ئوں نے ہندو تا جر کو لاکھو ں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا ، حب پو لیس ایک با ر پھر ڈاکو ئو ں کی گرفتاری میں نا کام ، تا جر بر ادری میں شدید تشویش کی لہر تفصیلا ت کے مطابق حب کے ہند و تا جر وجے کما ر کا ملا زم سورج نقدرقم بینک میںجمع کر انے کے لئے جا رہا تھا کہ مین آر سی ڈی روڈ پر اسد چوک کے قریب تین نا معلوم مو ٹر سائیکل سوار ڈاکو ہندوتا جر کے ملازم کو اسلحہ کے زور پر یر غمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے اور پیر کس روڈ پر ویرانے میں لے جاکر اس سے 4لاکھ 83ہزار روپے کی رقم چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واضع رہے کہ گذشتہ چند روز سے حب شہر کے مختلف علا قوں میں چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں کا سلسلہ جا ری ہے دوسری جانب حب پو لیس ڈاکو ئو ں کی گرفتا ری میں مکمل نا کا م نظر آتی ہے ادھر حب کے شہریو ں با الخصوص تا جر بر ادری میں کافی تشویش پا ئی جا تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں