اوتھل، الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ایم ایم اے کا احتجاج

عام انتخابات میں جھرلو پھیرنے میں ملوث قوتوں کیخلاف شدید نعرے بازی

بدھ 8 اگست 2018 22:44

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف متحدہ مجلس عمل پاکستان کے صدر قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کے حکم پر ملک گیرپہیہ جام ہڑتال اوردھرنے کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کواٹر اوتھل میں جمعیت علماء اسلام ضلع لسبیلہ کے جنرل سیکٹری مولانا عبدالحمیدعارف جمعیت علماء اسلام اوتھل کیامیرمفتی محمدسعید جنرل سیکٹری امام بخش شاہوک کی قیادت میں گزشتہ روز صبح 8:00بجیصدیق اکبر? چوک پرامن احتجاجی دھرنادیاگیااورقومی شاہراہ کو ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بندکیاگیااور الیکشن میں دھاندلی اور الیکشن کمشنر۔

اور دھاندلی میں ملوث قوتوں کیخلاف اور قائدجمعت مولانافضل الرحمن کی حمایت میں زبردست نعریبازی کی گئی بعدازاں ایک ریلی نکالی گئی ریلی قومی شاہراہ پرگشت کرتے ہوئیجمن شاہ چوک پراوتھل سٹی میں قومی شاہراہ پر دہرنے کی شکل اختیار کرلی اسموقع پراحتجاجی دھر نے سے جمعیت علمائ اسلام ضلع لسبیلہ کے جنرل سیکٹری مولانا عبدالحمیدعارف جمعیت علمائ اسلام اوتھل کیامیرمفتی محمدسعید جنرل سیکٹری امام بخش شاہوک ضلعی معاون پریس سیکٹری جے یوآئی لسبیلہ حافظ حسین احمد مدنی حافظ عبدالکبیر حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کے الیکشن میں تاریخ کی بدترین اورمنظم دھاندلی کی گئی یہ جھرلوالیکشن تھے ایسی دھاندلی کامثال پاکستان کی سترسالہ تاریخ میں نہیں ملتی تمام سہولیات کے باوجود الیکشن کمیشن بروقت نتائج کیاعلان میں ناکام ہوگیاالیکشن کمیشن کومکمل طور یرغمال کرکے مقتدر قوتوں نیاس سے اپنے مرضی کے نتائج حاصل کئے الیکشن کیانعقاد پر20ارب سے زائداخراجات آئے اس کے باوجود عوامی حق رائی دہی پرشب خون ماراگیامتحدہ مجلس عمل کے مینڈیٹ کوچرایاگیاایک سازش کے تحت مزہبی جماعتوں کواور انکی قیادت کو ہروایاگیااور انہیں قومی اسمبلی سیباہر رکھاگیاانہوں نیکہاکہ عمران خان اوراسکی جماعت پی ٹی آئی یہ مہرہ ہیں ہمارااحتجاج ان قوتوں کیخلاف ہیجنہوں دھاندلی کرواکیانہیں کامیاب کروایا۔

(جاری ہے)

الیکشن کے شفافیت کاندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ افغانستان کاایک شہری ہزارہ جسکاقومی شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باوجودایم پی بلوجستان اسمبلی منتخب ہوگیا یہ دھاندلی نہیں تواورکیاہے انہوں نیکہ ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صاف شفاف الیکشن کرانے میں اپنے ناکامی کااعتراف کرکے اپنے نااہل عملے کیساتھ فوری مستعفی ہو جائے اورتمام حلقوں کی دوبارہ ری چیک کیاجائے اورمقتدرقوتیں الیکشن میں دھاندلی میں کردار ادانہ کرنیکی وضاحت کریں کیونکہ مزہبی جماعتیں انہیں دھاندلی کافریق سمجھتی ہیں۔

جمعیت علمائ اسلام کیاحتجاج کواوتھل انتظامیہ کیجانب سے فول پروسیکورٹی دی گئی تھی جبکہ جمعیت کے تنظیم انصار الاسلام کیسالار مولانامحمدرفیق نائب سالار مولاناعبدالمنان راشدکیسربراہی جمعیت رضاکاروں نیبھی سیکورٹی ونظم وضبط کے خدمات سرانجام دے احتجاج کی کوریج کیلئے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد موجودتھی اس موقع پر احتجاج میں جمعیت کے قائدین وکاکنارن اورعوام الناس کثیرتعدادمیں موجود تھے آٓخرمیں تمام احتجاج کے شر رکاء انتظامیہ میڈیا ٹرانسپورٹ اورعوام احتجاج کامیاب بنانے اورتعاون کرنے پرسب شکریہ اداکیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں