پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،پچاس لاکھ روپے کے قریب کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعہ 10 اگست 2018 21:19

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی پچاس لاکھ روپے کے قریب کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ون بٹالین اوتھل نے ساحلی شہر وندر سے 20 کلومیٹر دور ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے مزدا ٹرک پر چھاپہ مارکر کمال مہارت سے چھپاء گء 60 کلو گرام افیون، 4 کلو گرام کرسٹل 2 کلو گرام ہیرؤئن اور ساڑھے نو کلو اعلی کوالٹی چرس بھی برآمد کرلی-بیرون ملک منشیات کی مالیت 40 ہزار 246 ڈالربتاء جاتی ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات اور ٹرک کو تحویل میں لیکر ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں