سی آئی اے پولیس کی جر ائم پیشہ افر اد کے خلاف تا بڑ تو ڑ کا رروائیوں کا سلسلہ جا ری ، تین ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیا ت بر آمد

جمعہ 10 اگست 2018 21:19

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) سی آئی اے پولیس کی جر ائم پیشہ افر اد کے خلاف تا بڑ تو ڑ کا روائیوں کا سلسلہ جا ری ، تین ملزمان گرفتار ، اسلحہ و منشیا ت بر آمد تفصیلا ت کے مطابق انچارج سی آئی اے حب عطاء اللہ نمانی اوراے ایس آئی یارو کمانڈ و نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چیزل آباد حب میں اسنیپ چیکنگ کے دوران جاوید نامی شخص کو گرفتا ر کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل دو میگزین اور دس راؤنڈز برآمد کر لیں جبکہ ایک کا روائی میں الہ آباد ٹاون میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر دو ٹی ٹی پسٹل ، دو میگزین ، 25 راؤنڈ اور ایک کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان شعیب اور چنگیز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے سی آئی اے پولیس حب کے انچار ج عطا ء اللہ رونجھو نے چارج سنھبا لتے ہی حب سرکل میں جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کر دیا ہے گزشتہ چند دنوں سے سی آئی اے پولیس حب نے کامیاب کاروائیوں میں متعدد ملزمان دہرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں