پاکستان کوسٹ گارڈ ون بٹالین ضلع لسبیلہ میں جشن آزادی جوش و خروش سے منائیں گے

پیر 13 اگست 2018 22:53

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈ ون بٹالین ضلع لسبیلہ میں جشن آزادی جوش و خروش سے منائے گے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈکی جانب سے ضلع بھر میں یوم آزادی کے جھنڈوں ، بیجز ، کیپ وغیرہ کے اسٹال لگائے ہیں جہاں سے لوگ سستے داموں مختلف اشیاء خرید سکتے ہیں پہلے کی نسبت حالات پر امن و بہتر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ کھلے عام اسٹال لگا کر جھنڈے ، بیجز فروخت کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ آفیسر پاکستان کوسٹ گارڈ ون بٹالین اوتھل ابوزر غفاری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل گزشتہ دو سالوں سے قومی تقریبات جوش و خروش سے منا رہی ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کا معاشرے میں کلیدی کردار ہوتا ہے اور قومی تقریبات کی کوریج کر کے قومی سطح پر اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم رول ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہی لوگوں میں قومی تہوار کو منانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور لوگ جوش و خروش سے مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ 14اگست کو ضلع بھر میں یوم جشن آزادی جو ش و خروش سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو بھی دکاندار اپنے دکان کو اچھی طرح سجھائے گا پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کی طرف سے انعام دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں قومی تہوار جوش و خروش سے منانے میں میڈیا اہم کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں