اوتھل میں مختلف حادثات میں 4افرادجاں بحق، ایک شخص زخمی

جمعہ 14 ستمبر 2018 20:45

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) آر سی ڈی شاہرہ پردو مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ایک زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دبئی مسجد کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار بلال ولد دوست محمد عمر 28 سال قوم نوہانی بلوچ سکنہ وندرگر کر ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اور اوتھل پولیس موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچایا۔

اوتھل پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا حادثہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار بیلہ کے قریب ٹیارہ کے مقام پر کھڑی ٹرک سے ٹکرانے کے بعد تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک شدید ذخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی تحصیلدار بیلہ محبوب چنال اور نائب تحصیلدار بیلہ حبیب اللہ کھوسہ لیویز فورس کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچ گئے نعشوں اور ذخمی کو سول ہسپتال بیلہ پہنچایا گیا ۔ جہاں پر لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور ہسپتال کے عملے نے شدید ذخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ جبکہ تینوں نعشوں کو لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے غسل و کفن کے بعد آبائی علاقے مستونگ روانہ کر دیا گیا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں