ْلسبیلہ، انسداد خسرہ مہم کا آغاز، 106ٹیمیںتشکیل ،92072بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر

منگل 16 اکتوبر 2018 00:10

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کی خصوصی ہدایت پرصوبے کے دیگر علاقوں کیطرح لسبیلہ میں انسداد خسرہ مہم کا آغاز ہوگیا ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی زیر نگرانی ضلع کے تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز انسداد خسرہ مہم کی مانیٹرنگ مئوثر طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ذیشان سکندر نے پیر کے روز یہاں ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل کے ڈی ایچ او کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور محکمہ ہیلتھ کے افسران نے انھیں جاری انسداد خسرہ مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت نے 12روزہ انسداد خسرہ مہم 27اکتوبر تک جاری رکھنے کافیصلہ کیا ہے ضلع لسبیلہ میں 106ٹیمیں انسداد خسرہ مہم کے سلسلے میں تشکیل دی گئی ہیں جو 9ماہ سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے ہرگوٹھ میں جائیں گے، محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ ،ْضلع بھر میں 5موبائل ٹیمیں دور دراز علاقوں میں اور اکیس ٹیمیں دوردراز علاقوں میں واقع مراکز صحت میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع لسبیلہ میں انسداد خسرہ مہم کے سلسلے میں 92072بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ خسرہ کے مرض کی تدارک کیلئے قومی مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اورضلع لسبیلہ سے اس خطرناک مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،اور روزانہ کی بنیاد پر ایوننگ میٹنگ کا انعقاد کرکے انسداد خسرہ مہم کی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں