حب،لیڈیز جیل لاڑکانہ میں منشیات کے من گھڑت الزام میں 7سال کی قید کاٹنے والی سیدہ فضا اور انکی 4 بے سہارہ بچیوں کی چیف جسٹس، صدر اور وزیراعظم پاکستان سے رحم کی اپیل

منگل 16 اکتوبر 2018 23:08

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) لیڈیز جیل لاڑکانہ میں گزشتہ 3 سال سے منشیات کے من گھڑت الزام میں 7 سال کی قید کاٹنے والی سیدہ فضا اور انکی 4 بے سہارہ بچیوں کی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے رحم کی اپیل، تفصیلات کے مطابق لیڈیز جیل لاڑکانہ میں قید سیدہ بی بی فضا نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار، صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں گذشتہ 3 سال سے منشیات کے من گھڑت الزام میں 7 سال کی قید کاٹ رہی ہوں، میری زیادہ تر سزا تو کٹ چکی ہے مگر میری 4 بیٹیاں جو اس وقت جوان ہوچکی ہیں اور جنکا میرے علاوہ کوئی سہارہ نہیں لہذہ انسانیت کے ناطے میری باقی ماندہ سزا معاف کرکے مجھے آزاد کیا جائے تاکہ میں اپنی 4 بے سہارا بچیوں کے پاس رہ سکوں، دوسری جانب قیدی سیدہ فضا کی 4 بے سہارہ بچیوں 22 سالہ بیبی نادرہ، 14 سالہ بیبی شاہینہ، 4 سالہ بیبی ہانیہ اور 3 سالہ بیبی اریبہ نے بھی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار، صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ اسلام آباد کی عدالت میں رحم کی اپیل بھی دائر کر رکھی ہے اور میڈیا کے توسط سے بھی اپیل کرتی ہیں کہ خدارہ ہم اس وقت مجبور، بے سہارہ ہیں اور ہمارا واحد سہارا ہماری والدہ ہیں جو اس وقت بے جرم و خطا کے 3 سال جیل کاٹ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سید زادیاں عمر کے اس حصے میں بغیر کسی سہارے کے کیسے زندگی بسر کریں، انسانی ہمدردی کے ناطے اپنی والدہ کی رہائی کی اپیل کرتی ہیں، تاکہ ہم اپنی باقی مانندہ زندگی اپنی والدہ کے سہارے بسر کرسکیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں