جمعیت علمائے اسلام عوامی طاقت کا سرچشمہ ہے ،مکھی لال لاسی

کارکن اپنے قائد مولانا فضل الرحمٰن کے ایک اشارے پر جان کی پرواہ کیئے بغیر جے یو آئی کے وقار پر اپنی جان دے سکتے ویں، مرکزی رہنما جے یو آئی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:01

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) جے یو آئی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی لال لاسی نے فون پر اوتھل کے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام عوامی طاقت کا سرچشمہ ہے ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام وہ قوت ہے جس کے رہنما و کارکن اپنے قائد مولانا فضل الرحمٰن کے ایک اشارے پر اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر جے یو آئی کے وقار پر اپنی جان دے سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے رہنماوں کو دھاندلی سے الیکشن میں ہارا کر خود بھی سکون سے نہیں بیٹھ سکتے عوام کا مینڈنٹ چرانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے عوام کی دلوں سے مولانا فضل الرحمٰن کی محبت کو کوئی بھی نکال نہیں سکتے انشاء اللہ جیت پھر بھی جے یو آئی کی ہوئی دھاندلی سے بنی حکومت کو کوئی دل سے ماننے کیلئے تیار نہیں انشاء اللہ جیت عوام کی ہوگی موجودہ حکومت نے آتے ہی عوام کا سکون برباد کردیا ہے مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے تبدیلی کا درس دینے والے نیا پاکستان بنانے والوں سے تو پرانا پاکستان بھی بہتر تھا عوام کو مہنگائی سے دبایا جارہا ہے کہ 100 دن میں تبدیلی لانے والے اب تین سالوں کا درس دے رہے ہیں بھینسیں اور گاڑیاں نیلام کرکے نیا پاکستان نہیں بناسکتے خدارہ عوام کو دھوکہ نہ دیا جائے انشاء اللہ عوام کو دھوکہ دینے والی حکومت جلد ختم ہو جائے گی انہوں نے اس وقت ملک کو معاشی بحران سے دو چار کردیا گیا ہے اور ملک میں اشیاء خورنوش سمیت گیس ،بجلی ،پیٹرول مہنگا ہوگیا ہے جس سے عوام کا جینا اجیرن بن گیا ہے اور عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتی ہے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں