نیب اور وفاقی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ، نیب سیاسی رہنمائوں کی کردارکشی کررہاہے،سینیٹر میر طاہر خان

ہفتہ 10 نومبر 2018 21:32

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر طاہر خان نے کہا ہے کہ نیب اور وفاقی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، نیب سیاسی رہنمائوں کی کردارکشی کررہاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے حب میں مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میرطاہر خان بزنجو نے کہا کہ نیب بظاہر ایک احتسابی ادارہ ہے مگر آج کل انتقامی کاروائیوں کا کردار ادا کررہا ہے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی کو جمہوری قوتوں کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نیب ہمارے قائدین کی کردار کشی کررہی ہی. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاکردگی انتہائی مایوس کن ہے جو کارکردگی دکھارہی ہے وہ سب کے سامنے ہے مہنگائی آسمان تک پہنچ گئی ہے پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے اور شیا خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے طاہر بزنجو نے کہاکہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اگر کاکردگی دکھایا تو ٹھیک ورنہ انکے اپنے ہی انکے خلاف ہوجائیں گی. وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے سوال کے جواب میں سینیٹر میرطاہر خان بزنجو نے کہا کہ جام کمال صاحب کو جنہوں نے لایا ہے جب تک وہ چاہیں گے وہ رہے گا اگر انہوں نے نہیں چاہا تو انکی کرسی گرسکتی ہی. بلوچ طلبا تنظیم بی ایس او میں اختلافات پر کہا کہ چند نوجوانوں میں اختلافات پیدا ہوئے ہیں پارٹی نے میری سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے جو اس معاملے کو دیکھ رہی ہے انشا اللہ مثبت پیش رفت ہوگی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں