کھوئی رٹہ میں میلاد مصطفیؐ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جلسوں اور محافل کا انعقاد کیا جائے گا

پیر 12 نومبر 2018 14:14

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) کھوئی رٹہ میں میلاد مصطفیؐ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جلسوں اور محافل کا انعقاد کیا جائے گا اس سلسلہ میں بازار کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے ہر طرف دور و سلام صدائیں بلند ہو رہی ہیں بازاروں ،گلیوںمیں چراغاں کیا جا رہا ہے جشن عید میلاد النبی ؐ کی آمد کی خوشی میں ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں عاشق رسول اپنے آقامحمد ؐ سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے کھوئی رٹہ میں سب سے بڑا جلوس 12 ربیع الاول کو مرکزی جامع مسجد کھوئی رٹہ سے نکالا جائے گا جس میں کھوئی رٹہ کے گردونواح سے بھی چھوٹے چھوٹے جلوس شامل ہونگے ان خیالات کااظہار میلاد کمیٹی کھوئی رٹہ کے صدر راجہ ربنواز زرگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کی شروعات ہو چکی ہے گھر گھر میں 12 ربیع الاول کی خوشیاں منانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں حضور وجہ تخلیق کائنات ہیں آپؐ نہ ہوتے تو کچھ بھی نہ ہوتا اس لیے عوا م میں شعور کو بیدار کیا جائے میلاد مصطفی ؐ محبت ، بھائی چارے آپسی تعلقات کو بہتر بنانے کا درس دیتا ہے اور حقوق العباد کا مکمل خیال رکھا جائے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کے لیے مسرت و شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے عیدمیلاد النبیؐ منانے کا صحیح طریقہ نبی آخر الزماں ؐ کے لائے ہوئے ابدی و لازوال اصولوں پر صحیح معنوں میں عمل کرنا ہے کھوئی رٹہ میں حسب روایت جلوس اپنے اپنے مقررہ راستوں اور دورد وسلام کی صدائیں بلند کرتے ہوئے پورے بازار کا چکر لگا کر مرکزی جامع مسجد میں اختتام پزیر ہو گا جس کے بعد میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے اور بازار میں سجاوٹ پر تاجروں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں