لسبیلہ، فینسی برڈز کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:14

لسبیلہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام پاکستان ایویکلچر فاونڈیشن کے اشتراک سے فینسی برڈ کے حوالے سے ایک آگاہی ورکشاپ اور نمائشں کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خاص وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ تھے جبکہ پاکستان ایویکلچر فاونڈیشن سے ڈاکٹر سعود ارشد نے بطور تربیت کار شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر غلام جیلانی،فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر نصر الللہ بنگلزئی،ڈاکٹر عمران رشید ،ڈاکٹر شاہد فراز ،ڈاکٹر الہی بخش مرغزانی، ڈاکٹر عمر ،ڈینز،ڈائریکٹر اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ طلبا کو خوبصورت پرندوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا خوش آئند بات ہے،جس سے ان کے علم میں اضافہ ہو گا اور وہ پرندوں کی پرورش اور تحفظ کے لیے بہتر انداز میں میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرندوں کو تحفظ دے کر اس کی فارمنگ سے منافع بخش کار وبار کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں