لسبیلہ میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق‘ 8 افراد زخمی ہوگئے،پولیس

ہفتہ 22 دسمبر 2018 23:28

لسبیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) لسبیلہ میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اوتھل کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص اللہ بخش ولد عیسی انگاریہ سکنہ کہنواری اوتھل جاں بحق اور محمد جمن ولد محمد یعقوب انگاریہ شدید زخمی ہوگئے جس کوڈسٹرکٹ ہسپتال اوتھل میں لسبیلہ ویلفئیر ٹرسٹ اور ہسپتال کے اسٹاف نے طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیاجبکہ وندر تھانہ کی حدود میں ناکہ کھارڑی کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں بیس سالہ نوجوان سمیر خاصخیلی سکنہ لیاری کراچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی اپنے تحویل میں لے لی۔

(جاری ہے)

اوتھل سرکٹ ہائوس کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد حضور بخش ،ندیم ولد محمد یوسف خاصخیلی اور کبیر ولد محمد یوسف سکنہ لیاری کراچی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال اوتھل میں LWT کے رضاکاروں نے طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا، ایک اور واقعہ میں بیلہ بازار کے قریب پنکھا ہوٹل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 نوجوان معشوق علی ولدمنٹھار،جاوید ولد نصیر علی،شاہد علی ولد ممتاز علی،شاکر ولد خدا بخش زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال بیلہ پہنچایا گیا جہاںانہیں طبی امداد دی گئی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں