بلوچستان میں کوئلہ کے کان سمیت دیگر مائنز پر کام کرنے والے مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں ،اسرارحکیم زہری

ہفتہ 5 جنوری 2019 20:37

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) بلوچ عوامی موومنٹ BAMکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نوازعلی برفت اور مرکزی لیبر سیکرٹری اسرارحکیم زہری نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہاکہ بلوچستان میں کوئلہ کے کان سمیت دیگر مائنز پر کام کرنے والے مزدوروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ آئے روزکانوں میں کان کنوں کی ہلاکت سمجھ سے بالا ہے۔

کوئلہ سمیت دیگر معدنیات کے کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی زندگی محفوظ نہیں ہے کان مالکان مزدوروں کے لیے رائج کیے گئے سیفٹی اصولوں پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچ عوامی موومنٹ پاکستان کے مظلوم ومحکوم طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے مزدوروں اور کان کنوں کی آئے روز کانوں میں دب کر اورجھلس کر جاںبحق ہونا باعث تشویش ہے جس پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے اور وزیراعلی بلوچستان جام میرکمال خان عالیانی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں گذشتہ دنوں کان کنوں کی انسانیت سوز ہلاکت پر کان مالکان کو ذمہ دار ٹھہرا کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور جب تک کان مالکان کی جانب سے سیفٹی کے اصولوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا اس وقت تک کان کنی پر دفعہ 144 نافذ کرکے ہلاکت خیز عمل کی روک تھام کی جائے بصورت دیگر بلوچ عوامی موومنٹ BAM سخت احتجاج کرتے ہوئے سرمایہ دارانہ پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مزدوروں کے بنیادی حقوق کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں