اوتھل کے الیکٹرک کا شہریوں کیلئے تحفہ، کرنٹ بل کا وعدہ نادہندگان اور صارفین پر بقایا واجبات کی ادائیگی کیلئے رعایتی سیل قائم

منگل 8 جنوری 2019 23:58

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2019ء) کے الیکٹرک کا شہریوں کیلئے تحفہ کرنٹ بل کا وعدہ ناہندگان اور صارفین پر کے الیکٹرک کی بقایا واجبات کی ادائیگی کیلئے رعایتی سیل قائم جنرل منیجر کے الیکٹرک ضلع لسبیلہ افضال خان بھرگڑی کی قیادت میں اوتھل میں فلیگ مارچ شہریوں کا فلیگ مارچ میں شرکت ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کا کیمپ کا دورہ کے الیکٹرک کے اس اقدام کی تعریف کی اس پیکج سے ضلع لسبیلہ سمیت اوتھل کے صارفین استفادہ حاصل کریں جنرل منیجر کے الیکٹر ک افضال خان بھرگڑی کی اوتھل میں میڈیا سے گفتگو تفصیلات کیمطابق کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے نیا تحفہ پیش کردیا ہے کرنٹ بل کا وعدہ ناہندگان اور صارفین پر کے الیکٹرک کے بقایا جات واجبات کی ادائیگی کیلئے رعایتی سیل قائم کردیا گیا اور اس رعایتی سیل میں صارفین اپنے واجبات والے بلز لے جائیں اور رعایت کے ساتھ واجبات ادا کریں اس حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے اوتھل میں جنرل منیجر کے الیکٹرک لسبیلہ افضال بھرگڑی کی قیادت میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا اور فلیگ مارچ میں کے الیکٹرک کے افسران شہریوں پولیس لیویز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور فلیگ مارچ کا آغاز گریڈ اسٹیشن اوتھل سے کیا گیا اور فلیگ مارچ نے قومی شاہراہ اور اوتھل کا بازار کا بھی گشت کیا فلیگ مارچ میں بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود تھیں جن پر رعایتی پیکج کے متعلق بینرز آویزاں کیئے گئے اور کے الیکٹرک اوتھل کی جانب سے قائم کئے گئے کیمپ میں کے الیکٹرک ضلع لسبیلہ کے جنرل منیجر افضال بھرگڑی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر ہماری یہ جو کیمپین ہے اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ کے الیکٹرک کے جنتے بھی صارفین ہیں بالخصوص جن پر واجبات ہیں وہ اس پیکج کے ذریعے ادا کریں ماضی میں بھی کے الیکٹرک ایسی اسکیمات لاچکی ہے اور اس مرتبہ آسان شرائط پر جن صارفین پر زیادہ واجبات ہیں وہ اپنے آپ کو اس کیمپ میں رجسٹرڈ کروائیں اور آسان طریقے سے بقایا جات ادا کریں کے الیکٹرک صارفین کیلئے آسانی پیدا کررہی ہے اور زیادہ سے زیادہ ریلیف دی رہی ہے اور صارفین بھی اپنے بقایا جات کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ اگر بجلی چوری کم ہوگی تو واجبات کم ہونگے اور صارفین مقررہ تاریخ پر اپنے بلز ادا کریں اور غلط طریقے کنڈوں سے گریز کریں گے تو لوڈشیڈنگ میں نہ صرف کمی آئیگی بلکہ لوڈشیڈنگ ہی ختم ہوجائیگی ہم اپنی طرف سے کوئی اوور بل نہیں بھیجتے لیکن اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو ہمارے دفتروں سے رابطہ کریں یا گھر گھر بیٹھے 118سے اپنی شکایت کا ازالہ کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حب وندر بیلہ میں بھی کیمپ لگائے گئے تھے اور اب اوتھل میں بھی رعایتی کیمپ قائم کیا گیا اور لاکھڑا بھی کیمپ لگائے ہیں گے اور ہم شہر شہر قریہ قریہ آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین اس پیکج سے استفادہ حاصل کرسکیں جبکہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے بھی کے الیکٹرک کے کیمپ کا دورہ کیا اور اس موقع پر کے الیکٹرک لسبیلہ کے جنرل منیجر افضال بھرگڑی ،ڈپٹی جنرل منیجر اوتھل عبدالوہاب مگسی نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کو کیمپ کے متعلق بریفینگ دی اور اس دوران ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے بھی کے الیکٹرک کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اور میڈیا بھرپور انداز میں آگاہی مہم چلائے تاکہ غریب عوام تک یہ پیغام پہنچ جائے اور غریب عوام اس پیکج سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ صارفین سے بھی اپنے واجبات کو فوری طور پر ادا کریں انشاء اللہ خود بخود بجلی کا نظام درست ہو جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ انجینئر منیر احمد ساسولی ،اسسٹنٹ انجینئر ریاض احمد شیخ ،اسسٹنٹ انجینئر جمیل حسین سیال ،ڈپٹی منیجر عبدالقیوم چانڈیو ،لالہ عبدالصمد بلوچ ،اسسٹنٹ شفٹ انچارج آغا بلاول اللہ خان ،اسسٹنٹ انجینئر نیا ز احمد شیخ ،اسسٹنٹ انجینئر شفٹ انچارج یاسین ،فیضان موندرہ ،حسین بگٹی ،اصغر زہری ،نور احمد بلوچ سمیت دیگر کے الیکٹرک کے افسران و شہری موجود تھے جبکہ عوامی حلقوں نے بھی کے الیکٹرک کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور بڑی تعداد میں صارفین اپنے واجبات ادا کررہے ہیں

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں