لسبیلہ،وندر کے قریب مین آرسی ڈی شاہراہ پر کنٹینر ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی،

جمعہ 8 فروری 2019 23:21

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء) وندر کے قریب مین آرسی ڈی شاہراہ پر کنٹینر ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی،کنٹینر ز کے اندر لوڈ تھیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح وندر میں آدم کھنڈ کے مقام پرمین آرسی ڈی شاہراہ پر کنٹینر ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی وندر کے ایس ایچ او عبدالجبار رونجھو کے مطابق کنٹینر کے اندر لکڑیاں موجود تھیں جو کہ کراچی سے کوئٹہ جا رہا تھا جس کا ٹائر راستے میںبرسٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کنٹینر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم وندر کے فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں