بیلہ شہر اور مضافات میں شدید بارش کے نتیجے میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

نشیبی علاقے زیر آب آگئے،پولٹری فارمز کی سینکڑوں مرغیاں ریلے میں بہہ گئیں

بدھ 20 فروری 2019 20:59

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) بیلہ شہر اور اس کے مضافات میں منگل کی شب سے شروع ہونے والی بارش بدھ کی سہہ پہر تک مسلسل برسنے اور پہاڑوں پر شدید بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی۔نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔پولٹری فارمز کی سینکڑوں مرغیاں ریلے میں بہہ گئیں۔تفصیلات کے مطابق بیلہ شہر میں منگل کی شب سے شروع ہونے والی بارش جو کہ بدھ کی سہہ پہر تک مسلسل برسنے کے نتیجے بیلہ شہر کے مشرقی سمت کھانٹا ندی اور مغربی جانب دریائے پورالی میں پہاڑوں پر ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔

بیلہ شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔اور شہری زندگی مفلوج کردی۔جب کہ محلہ ریسٹ ہاؤس میں دریائے پورالی کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے نکل کر اپنی جانیں بچائیں۔

(جاری ہے)

بلوچی گوٹھ میں بھی پانی کا ریلہ قبرستان میں داخل ہوگیا اور قبرستان کو نقصان پہنچایا۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلہ جمیل احمد بلوچ اور تحصیلدار بیلہ محبوب علی چنال کا الگ الگ بیلہ کے مختلف علاقوں کا دورہ اور بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر بیلہ جمیل احمد بلوچ کے مطابق تاحال ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں میں مسلسل علاقے کے وزٹ پر جہاں جہاں نقصانات ہوئے ہیں انکا جائزہ لے رہا ہوں انہوں نے کہا کہ بیلہ کے مختلف علاقوں میں پانی گھروں داخل ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں