سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول جام یوسف کالونی حب کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

جمعہ 22 فروری 2019 18:24

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان محمد طیب لہڑی نے گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن کی جانب سے تعمیر کردہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول جام یوسف کالونی حب کی نئی عمارت کا افتتاح کیا افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر واحد شاکر بلوچ ، ای ڈی او نوید ہاشمی ، گوبل پارٹنر شپ فارایجوکیشن بلوچستان کے ہارون کاسی ڈی ڈی او ای میل حب محمد رفیق بلوچ، ڈی ڈی او ای فیمل شازیہ حمید ، سکول کی ہیڈمسٹریس ناظرین حیدر و دیگر موجود تھے نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان محمد طیب لہڑی نے کہا کہ خواتین کی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے ملکی آبادی کا 51 فیصد خواتین پر مشتمل ہے اگر خواتین کو تعلیم سے دور رکھا گیا تو بہترین معاشرے کا قیام ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ مڈل گرلز سکول آکر بہت خوشی ہوئی کہ سکول انتظامیہ نے بہترین پروگرام کا انعقاد کیا اور یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں لوگ بچیوں کو تعلیم دلانے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے سکول میں ہائی کلاسز کا فوری آغاز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو اس حوالے سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے بھیجنے کے احکامات دیے ہیں بہت جلد سکول اپ گریڈ کی منظوری لی جائے گی انشاء اللہ یہ سکول نہ صرف ہائی بنے گا بلکہ بہت جلد یہاں انٹرکالج کی کلاسسز شروع کی جائیں گی تاکہ بچیاں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں تعلیمی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا راز ہے ترقی یافتہ ممالک تعلیم ہی کی وجہ سے ہم سے آگے ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ پڑھے لکھے ہیں وہ انسانوں کے علاوہ جانوروں کے حقوق کیا ہیں اس سے آگاہ ہیں تو تعلیم سب سے ضروری ہے اور اس ہی پر فوکس کیا جارہا ہے انہوں نے گوبل پاٹینر شپ فارایجوکیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کے علاوہ کمپیوٹر اور سائنس لیب بھی دیں اس سے ہائی کلاسز کے آغاز میں آسانی ہوگی سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا کہ آج سے بیس سال قبل گرلز سکول کے نام پر جو پودا لگایا گیا تھا وہ اب تناور درخت بن چکا ہے اس میں استانیوں سمیت کمیونٹی کے افراد اور محکمہ تعلیم کا کردار شامل ہے انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت آپ کو ہی کرنی ہے اورآپ نے ان کو بہترین شہری بنانا ہے اس لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں تعلیم پر دیں افسران تو مینجمنٹ کے لوگ ہوتے ہیں جو کہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں انہوں نے سکول انتظامیہ کی جانب سے افتتاحی تقریب کے دوران بہترین پروگرام کے انعقاد کی تعریف کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر واحد شاکر بلوچ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کی تعریف کی اور بچیوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے سکول کو ہائی کا درجہ دینے کی تجویز پیش کی تقریب سے گلوبل پارٹنر شپ فار ایجوکیشن بلوچستان کے مینجر ہارون کاسی نے کہا کہ یہاں بچیوں کو پڑھانے کا رجحان ہے یہاں کی کمیونٹی میں بچیوں کو تعلیم دلانے کی چاہت ہے اس لیے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کو چاہیے کہ ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور سکول کو ہائی کا درجہ دیا جائے افتتاحی تقریب سے سکول ہیڈ مسٹریس محترمہ ناظرین حیدر نے کہا کہ گورنمنٹ سکول جام یوسف کالونی کا قیام 1998 میں عمل میں لایا گیا کئی سالوں تک وہ بچیوں کو درخت کے نیچے بیٹھ کر پڑھاتی رہیں 2007 میں چاردیواری اور دو کمرے تعمیر ہوئے اور اب گلوبل پارٹنرشپ کے تعاون سے مڈل اسکول کی بلڈنگ ملی اور مڈل کا درجہ دیا گیا انہوں نے سیکریٹری تعلیم کی توجہ سکول پر مبذول کرواتے کہا کہ یہاں سے پرائمری پاس کرنے کے بعد طالبات گھر بیٹھ جاتی تھیں سکول کو مڈل کا درجہ ملنے پر وہ طالبات دوبارہ سکول آئیں گے طالبات کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے سکول کو ہائی کا درجہ دیاجائے تقریب سے سکول ٹیچر رابعہ سمیت دیگر نے خطاب کیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک طالبہ جویریہ نے کی تقریب کے دوران طالبات نے ملی نغمہ، تقاریر اور ٹیبلو بھی پیش کیے

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں