اوتھل پولیس کی کارروائی ،کراچی سے چوری 2 موٹرسائیکل چوروں کو دھر لیا، ایک اشتہاری ملزم بھی گرفتارکرلیا

منگل 12 مارچ 2019 18:01

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) اوتھل پولیس کی کاروائی کراچی سے چوری شدہ 2 موٹرسائیکل چوروں کو دھر لیا۔جب کہ ایک اشتہاری ملزم بھی گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لس بیلہ آغا رمضان علی کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گہرا تنگ کیا جائے۔جس پر اے ایس پی لسبیلہ اخلاق اللہ تارڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل فلک شیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دو مختلف کاروئیوں میں کراچی سے چھینی گئی دو موٹرسائیکلیں برآمد کرکے دو ملزمان عبدالجلیل اور نصیر احمد کو گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں اپنی تحویل میں لے لیں۔

جب کہ ایک اور کاروائی میں اوتھل پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم خالد احمد ولد نزیر احمد بلوچ سکنہ مشکے ضلع آواران کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اور تفتیش شروع کردی۔SHO اوتھل فلک شیر نے اوتھل تھانہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی لس بیلہ آغا رمضان علی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعائیت نہ بھرتی جائے بلکہ ان کا قلع قمع کیا جائے۔کیوں کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں۔ایس ایچ او اوتھل فلک شیر نے کہا کہ منشیات فروشوں اور اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی ہیں اور مزید ان کے مکمل خاتمے کے لیئے صحافی اور عوام ان کی نشاندہی کریں۔تاکہ ہم سب مل کر شہر کو جرائم فری سٹی بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں