ہم مسائل حل کرتے ہیں جو مسائل حل طلب ہیں،سردار محمد صالح بھوتانی

ٴْ پورے بلوچستان میں صفائی مہم شروع کی گئی ، ہزاروں ٹن کچرہ اٹھایا گیا،صوبائی وزیر بلدیات

جمعرات 14 مارچ 2019 22:25

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ میں عوام کا خادم ہوں الحمداللہ خادم کی خدمت عوام کیلئے جاری ہے عوام کو نہ پہلے کبھی مایوس کیا ہے اور نہ ہی اب کرینگے ہم مسائل حل کرتے ہیں جو مسائل حل طلب ہیں راتوں رات مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ آہستہ آہستہ سب کے مسائل حل ہو جائیں گے پورے بلوچستان میں صفائی مہم شروع کی گئی اور ہزاروں ٹن کچرہ اٹھایا گیا کوئٹہ کی خوبصورتی کو واپس اپنے اصل حالت میں لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر لسبیلہ سے ملنے والے وفود اور اوتھل کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ ہم آج جس مقام پر فائز ہیں وہ اللہ پاک کی کرم نوازی اور عوام کے ساتھ کی وجہ سے ہیں عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہے اور عوام کو پہلے نہ کبھی مایوس کیا ہے اور نہ ہی اب کرینگے عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرینگے انشاء اللہ تمام لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ضلع لسبیلہ سمیت پورے بلوچستان کو میں اپنا گھر سمجھ کر خدمت کررہا ہوں اور پورے بلوچستان میں صفائی ستھرائی کا عمل تیز کرکے ہزاروں ٹن کچرہ صرف کوئٹہ سے اٹھایا گیا ہے کوئٹہ بلوچستان کا دل ہے اور دل سلامت ہوگی تو جان سلامت ہوگی اور کوئٹہ کو ایک خوبصورت سٹی بناکر دم لینگے انہوں نے کہا کہ بلدیات سے ہی علاقوں کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے اور بلدیاتی ادارے فعال ومضبوط بنتے جارہے ہیں اور بلدیاتی نظام فعال ومضبوط ہوگا تو مسائل بھی فوری حل ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے بہتر سے بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں اور علاقائی لوگوں کے مسائل حل کریں شہروں میں صفائی ستھرائی کا عمل بہتر بنائیں انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان انشاء اللہ ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور جلد صوبے کی احساس محرومیوں کا خاتمہ ہو جائیگا اور بلوچستان کی عوام خوشحالی کی زندگی گزار سکیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کے علاقوں اوتھل۔

(جاری ہے)

بیلہ۔لاکھڑا کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں انشاء اللہ نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا اور لوگوں کے مال مویشی سمیت زراعت کو بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچے ہیں اور ان تمام نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تفصیلی رپورٹ کے بعد حکومت بلوچستان بھرپور انداز میں ان کے ساتھ تعاون کریگی انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے پیار ومحبت کے پوجاری ہیں اور الحمد اللہ ضلع لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ عزت دی ہے اور ہم بھی دن رات ایک کرکے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں بلوچستان کی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحی ہے اور نیک نیتی دلی لگن کے ساتھ علاقائی مسائل حل کررہے ہیں اس موقع پر ضلع لسبیلہ کے علاقوں دریجی۔

حب۔وندر۔گڈانی۔اوتھل۔لاکھڑا اور بیلہ کے وفود نے صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی سے ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور سردار محمد صالح بھوتانی نے تمام لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جائز وبنیادی مسائل فوری طور پر حل کیئے جائیں گے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں