لائیواسٹاک میں بجٹ کی کمی ،مسائل کا اضافہ ،کوٹہ بڑھایاجائے

ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت ساجدی

بدھ 17 اپریل 2019 20:54

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک بلوچستان ڈاکٹر لیاقت ساجدی نے کہا ہے کہ لائیواسٹاک میں بجٹ کی کمی ہے اور مسائل بڑھتے جارہے ہیں ادویات کا کوٹہ بڑھایاجائے ایسا سمجھیں لائیواسٹاک اپنی مدد آپ کے تحت غلہ بانوں کے مسائل حل کررہا ہے فنانس کی جانب سے بجٹ کم دیا جارہا ہے سیلاب سے ضلع لسبیلہ میں ایک سروے کے مطابق 4800 جانور سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور یہ رپورٹ ہم نے حکومت کو ارسال کردی ہے انشاء اللہ حکومت بلوچستان ان تمام مسائل کو حل کریگی حکومت بلوچستان عوام کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھارہی ہے محکمہ لائیواسٹاک غلہ بانوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل کا دورہ کرنے کے بعد لائیواسٹاک آفس اوتھل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیواسٹاک کے پاس مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں مگر اسٹاف کا ایک اپنا جذبہ ہے اور اسٹاف اپنے کام سے مخلص ہے اور اس نیک نیتی سے ہم کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں سیلاب کے دوران لسبیلہ میں دس ویٹرنری کیمپس قائم کیئے گئے جہاں پر بروقت مال مویشوں کی ویکسین کی گئی اور غلہ بانوں کو ادویات فراہم کی گئی جس سے سیلاب کے بعد مال مویشیوں میں پھیلنے والی بیماریوں کو فوری طور پر قابو کرلیا گیا انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ضلع لسبیلہ میں 4800 مال مویشیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ہیں اور ان کی سروے رپورٹ بناکر حکومت بلوچستان کو ارسال کردی گئی ہے انشائ اللہ موجودہ حکومت بلوچستان سے غریب غلہ بانوں کو ضرور ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیواسٹاک کو آج بھی 2006 والا ادویات کا کوٹہ دیا جارہا ہے 2006 میں ضلع خضدار میں 26 لاکھ جانور تھے اور آج 32 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئے ہیں جبکہ 2006 میں ضلع لسبیلہ میں 15 لاکھ جانور تھے جو آج دوگناہ ہوگئے ہیں مگر ادویات کا کوٹہ وہی مل رہا ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہورہا ہے صرف ویکسین مل رہی ہیں وہ بھی ناکافی ہیں اور اس ادویات کے کوٹے کو بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیواسٹاک کے ویٹرنری کیمپس سالانہ ایک شیڈول کے مطابق لگائے جاتے ہیں اور یہ کیمپ کبھی بھی بند نہیں ہونگے ایک شیڈول کے مطابق تمام علاقوں میں ویٹرنری کیمپ لگائے جائیں گے جس سے غلہ بانوں کو کافی فائدہ پہنچتا ہے اور اگر یہ کیمپ نہ لگاتے تو یہ کب کے جانور مر جاتے مگر محکمہ ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ میں جہاں پر بھی دورے کرتا ہوں اچانک کرتا ہوں مگر جہاں پر بھی دورہ کیا ہے ہم نے اپنے اسٹاف کو جائے تعیناتی پر حاضر پایا ہے اور اسی طرح اوتھل میں بھی مسلسل اسٹاف حاضر ہوتا ہے جس پر ہمیں خوشی ہوئی ہے اور محکمہ لائیواسٹاک اوتھل کے اسٹاف نے سیلاب کے دوران پورے لسبیلہ میں مسلسل ایک ہفتہ بھوک اور پیاس کے پرواہ کے بغیر کام کیا اور پھیلنے والی بیماریوں کو فوری طور پر قابو کیا جس پر میں محکمہ لائیواسٹاک لسبیلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر منور احمد رند سمیت تمام اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر منور احمد رند بھی موجود تھے اور انہوں نے ڈویڑنل ڈائریکٹر کو محکمہ لائیواسٹاک لسبیلہ کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ڈاکٹر احتشام الحق،ڈاکٹر مشتاق رونجھو،ڈاکٹر کریم لاسی،ڈاکٹر فرحان،ڈاکٹر عبداللہ،ڈاکٹر محمد خان سمیت دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں