اوتھل،ہنگلاج ماتا کے میلے کی تیاریاں، سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی زیر صدارت اجلاس

ہنگلاج ماتا کے میلے میں لیویز ،پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کو میلے میں مختلف مقامات پر تعینات کیا جائیگا میلے کے یاتریوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائیگا ، اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 18 اپریل 2019 23:23

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) ہنگلاج ماتا کے میلے کی تیاریوں کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما ورکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی نے بھی شرکت کی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو نے کہا کہ 26اپریل کو شروع ہونیوالے ہنگلاج ماتا میلے میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کیے جائیں گے ،ہنگلاج ماتا کے میلے میں لیویز ،پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کو میلے میں مختلف مقامات پر تعینات کیا جائیگا میلے کے یاتریوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائیگا آنے جانے والی گاڑیوں کی جگہ جگی چیکینگ کا عمل جاری رئیگا اور میلے کے اندر جانے کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میلے میں بڑی گاڑیوں کو بازار سے دور پارک کیا جائیگا تاکہ ٹریفک کے نظام میں خلل نہ پڑے رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لعل لاسی نے اے ڈی کو بتایا کہ میلے میں سکیورٹی کیساتھ ساتھ وہاں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی ضلعی انتظامیاں اپنا کردار ادا کریں اور میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے تاکہ میلے میں آنیوالے یاتریوں کو بروقت طبی امداد مل سکے اس موقع پر شری ہنگلا ج ماتا ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی رجسٹرڈ لسبیلہ کے مکھی شیوا رام،نارائن داس ،ڈاکٹر تولا رام ،ویرسی مل ،لیلا رام ،مولچند،اندر لعل ،پرکاش کمار لاسی اور دیگر نے شرکت کی ۔

۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں