لسبیلہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، مہم میں 320کے قریب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

پیر 22 اپریل 2019 16:59

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح لسبیلہ میں بھی3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ،سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران لسبیلہ کی تمام تحصیلوں میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،اس مہم کے دوران 320کے قریب ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجن میں موبائل ٹیمیں،30فکسڈسائٹ اور 18ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں لسبیلہ کے صنعتی شہر حب ٹائون میں کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر شبیر احمدمینگل ،اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن مہراللہ بادینی،ٹیم لیڈر N -stop eoc balochistanڈاکٹر آفتاب کاکڑ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر احمد بلوچ ، پی ای او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید اور اے ڈی ایچ او ڈاکٹر عارفہ نے ای پی آء سینٹر حب میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلا کر پولیومہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ا یریڈکشن افسر پولیو ڈاکٹر عبدالحمید بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے سے پہلے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پولیو ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا جا چکا ہے اور ہمارے تمام ایئرپورٹس پر پولیو ویکسینیشن بوتھ قائم کر دئیے گئے ہیں، ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے 26 اپریل سے شروع ہونے والے ہنگلاج میلے میں پولیو مہم کے انتظامات کئے جارہے ہیں، ہنگلاج میلے میں پاکستان بھر سے ایک لاکھ یاتریوں کی متوقع آمد کے پیش نظر انکے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس سلسلے میں 8ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ضلعی انتظامیہ سیکورٹی پلان کے تحت پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں کو تحفظ فراہم کررہی ہیے، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے پولیو کی خصوصی مہم کے حوالے سے اپنے پیغام میںوالدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں ہم نے گزشتہ انسداد پولیو مہم میں 90 فیصد سے زائد انکاری بچوں پر قابو پالیاہے لیکن اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا خصوصی ویژن ہے کہ بلوچستان کو پولیو فری زون بنایاجائے لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،پولیو کنٹرو ل روم بھی ڈسٹرکٹ سطح پر فعال ہے اور مانیٹرنگ کاموثر سسٹم موجود ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں