پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،دو ٹرکوں سے 5491 موبائلز ،173 ٹیبلیٹس کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 2 مئی 2019 18:26

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2019ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،دو ٹرکوں سے 5491 موبائلز اور 173 ٹیبلیٹس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

جن کی مالیت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزتفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سے لائے گئے موبائل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی پاکستان کوسٹ گارڈز نے دو ٹرکوں سی5491 قیمتی موبائل فون برآمد کیئے کارروائی بلوچستان کے ضلع لس بیلہ کے علاقے ناکہ کھارڑی میں مین آر سی ڈی شاہراہ پر قائم چیک پوسٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران 173ٹیبلیٹس اپنے قبضے میں لے لئے۔

ضبط شدہ فونز کی مالیت مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ کوسٹ گارڈملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں