اوتھل ،معروف بزرگ ہستی درگاہ سید بلاول شاہ نورانی کا تین روزہ سالانہ عرس 9 رمضان المبارک سے شروع ہوگا

ہفتہ 11 مئی 2019 23:11

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2019ء) معروف بزرگ ہستی درگاہ سید بلاول شاہ نورانی کا تین روزہ سالانہ عرس 9 رمضان المبارک سے شروع ہوگا ملک بھر سے لاکھوں زائرین شرکت کرینگے زائرین کے قافلے رواں دواں میلہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں پانی کے بحران کا خدشہ تفصیلات کیمطابق لسبیلہ کے قریب خضدار کے علاقے سارونہ پہاڑوں کے دامن میں واقع ملک کے مشہور و معروف بزرگ ہستی درگاہ سید بلاول شاہ نورانی کا تین روزہ سالانہ عرس 9 رمضان المبارک سے شروع ہوگا اور اس تین روزہ عرس میں ملاکھڑا۔

محفل موسیقی۔ہو جمالو سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جائیگا ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین شرکت کرینگے اور ڈی سی لسبیلہ۔ڈی سی خضدار کی جانب سے میلے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ڈی سی لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے اپنے حدود میں لیویز فورس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ڈی سی خضدار نے درگاہ شاہ نورانی کے چاروں اطراف سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے داخلی و خارجی راستوں پر لیویز فورس کے عارضی ناکے بھی قائم کیئے گئے ہیں جہاں پر زائرین کو چیک کیا جائیگا جبکہ درگاہ شاہ نورانی کے خلفائے غلام حسین کلمتی۔

(جاری ہے)

محمد ہاشم۔دوست محمد سمیت دیگر کی جانب سے میلے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور سردار اختر جان مینگل کے رضاکاروں نے بھی زائرین کی خدمت کیلئے کیمپ قائم کیئے گئے ہیں اور حکومت بلوچستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں اور درگاہ شاہ نورانی کے خلیفہ غلام حسین کلمتی کے جانب سے زائرین کیلئے لنگر عام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور معروف روحانی شخصیت پیر جمیل شاہ جیلانی کی جانب سے بھی فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا اور زائرین کیلئے لنگر عام کا بھی اہتمام کیا جائیگا جبکہ درگاہ شاہ نورانی کے تین روزہ عرس شروع ہونے سے قبل درگاہ کے خلفائے غلام حسین کلمتی۔

محمد ہاشم۔دوست محمد و دیگر درگاہ کو غسل دینگے اور چادر چڑھائیں گے جبکہ درگاہ شاہ نورانی کے اطراف میں ایک خوبصورت بازار بھی سجالیا گیا ہے اور میلے کے دوران درگاہ کے چاروں اطراف پہاڑوں میں جئے شاہ جبل میں شاہ۔نورانی نور ہر بلا دور کے نعرے بلند ہونگے جبکہ ہر سال کی طرح امسال بھی پانی کے بحران کا خدشہ ہے حکومت وقت درگاہ شاہ نورانی پر زائرین کو پانی کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں جبکہ میلے شروع ہونے سے قبل ہی اندرون سندھ اور پنجاب سے ہزاروں زائرین درگاہ شاہ نورانی پر پہنچ چکے ہیں اور سینکڑوں قافلے راستے میں رواں دواں ہیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں