اوتھل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

پیر 5 اگست 2019 20:05

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2019ء) اوتھل میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل ،چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ کررہے تھے ریلی کا آغا ز ڈی سی آفس اوتھل سے کیاگیا اور ریلی نے قومی شاہراہ اور اوتھل بازار کا گشت کیا اور ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر انڈیا کے خلاف اور کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے متعلق نعرے درج تھے اور ریلی کے شرکاء انڈیا اور مودی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ریلی میں سیاسی وسماجی شخصیات قبائلی عمائدین،سرکاری افسران و صحافیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا بھارت ہوش کے ناخن لیں پاکستانی عوام ہی بھارت کے لیئے کافی ہے بھارت مظالم بند کریں ورنہ منہ توڑ جواب دینگے بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے وہ معصوم کشمیر بھائیوں کی نسل کشی پر اتر آیا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیںمقررین کا ریلی کے شرکاء سے خطاب تفصیلات کیمطابق لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام میر کمال خان عالیانی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل ،چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز ڈی سی آفس اوتھل سے کیا گیا اور ریلی میں قبائلی عمائدین سیاسی وسماجی شخصیات سرکاری افسران ،صحافیوں و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ریلی کے شرکاء پاکستان ،کشمیر اور پاک افواج کی حمایت میں اور بھارت اور مودی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ریلی نے مین قومی شاہراہ کا گشت کیا اور ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل ،چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ ،غلام محمد عرف گلو جاموٹ ،سردارزادہ غلام قادر شیخ ،اسپورٹس آفیسر لسبیلہ خدابخش بلوچ ،عبدالواحد سومرو ،ظفر جاموٹ،ڈاکٹر تولا رام لاسی ،سابق کونسلر پرکاش کمار لاسی ،لعل چند لاسی ،عمر لاسی ،کامریڈ ولی محمد جاموٹ ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا اور ہماری پاک افواج بھارت کے خلاف سیسہ پلائی کی دیوار بن چکی ہے اور ہماری پاک افواج پوری دنیا کی ایک دلیر افواج ہے اور ہماری پاک افواج کے سامنے انڈیا کی کوئی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر اظہار یکجہتی کی ریلی نکالی گئی ہے اور ہم کشمیر بھائیوں کے ساتھ ہیں ہم اپنے کشمیر بھائیوں کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہیں بھارت کیلئے پاکستان کی عوام ہی کافی ہے پاکستان نے انڈیا کا پائلٹ چھوڑ کر خیر سگالی کا پیغام دیا مگر پھر بھی بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے اور وہ کشمیر بھائیوں پر ظلم کررہا ہے جس کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم آخری دم تک کشمیر بھائیوں کے ساتھ شانہ وبشانہ رہیں گے کشمیر بھائی ہماری ملت کے فرد ہیں اور وہ ایک جسم کی مانند ہیں انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لیں پاکستان نے بغیر اسلحے کے بھی جنگیں فتح کیں ہیں اور جس تحریک میں خون شامل ہو وہ تحریک ضرور کامیاب ہوتی ہے اور کشمیر کی تحریک میں خون شامل ہے انشاء اللہ وہ خون رائیگاں نہیں جائے گا انہوں نے کہا کہ پاک افواج کو کمزور نہ سمجھا جائے پاک افواج ایک دلیر اور بہادر افواج ہے اور ہم اپنی پاک افواج کے شانہ وبشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ انڈیا طاقت کے نشے میں اندھا ہوچکا ہے مگر اس مرتبہ وہ نشہ جلد ختم کیا جائیگا اور بھارت کو دھول چٹائیں گے اس موقع پراے ڈی سی جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو ،تحصیلدار اوتھل سردارزادہ نصیر احمد جاموٹ ،قائم مقام ایکسین ایری گیشن اشرف بلوچ،چیف آفیسر اوتھل حاجی محمد خان دودا ،حاجی نوید ہاشمی وڈیرہ اللہ رکھیہ جاموٹ ،وڈیرہ علی محمد گدور ،وڈیرہ کریم بخش گنگو ،وڈیرہ غلام نبی گنگو ،ثناء اللہ پارپیانی برہ ،وڈیرہ محمد امین لنگاہ ،حسین علی جاموٹ ،عبدالغفار لنگاہ ،محسن سومرو ،ستار عاربانی ،پی ایس اعجاز علی ،ماسٹر ذوالفقار علی ،رمضان جاموٹ ،پیرغلام نبی شاہ جیلانی ،سلیم اللہ جاموٹ ،عبدالرشید جاموٹ ،محمد اسلم بلوچ ،وڈیرہ صوبہ خان مری ،پیر قادر شاہ جیلانی ،اطہر قریشی ،اکبر گنگو ،نارائن داس لاسی ،کرشن لال لاسی ،شریف خاصخیلی ،عبدالستار صائم ،جمیل دودا ،شیر محمد انگاریہ ،علی خان کلمتی ،عبدالرشید کلمتی ،برکت جاموٹ ،امام بخش جاموٹ ،شیر اشاہوک ،احسان اللہ بلوچ ،نواز علی جاموٹ ،نذیر احمد لاسی ،ملوک بروہی ،رستم علی شاہوک ،صدیق شیخ ،عبدالصمد رونجھو ،غلام حسین خاصخیلی ،عبدالغفور خاصخیلی ،جمال شیخ ،گلا جاموٹ ،غلام رسول مانڈڑہ ،رزاق جاموٹ ،حیدر علی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات ،قبائلی عمائدین ،سرکاری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیریوںبھائیوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور بھارت کے گھنوانی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنی پاک افواج کو زبردست الفاظوں میں خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ ریلی میں لسبیلہ ویلفیئر ٹرست کے انچارج محمد رمضان جاموٹ نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شرکت کی اور بلوچستان عوامی پارٹی یوتھ ونگ اوتھل کی کابینہ نے بھی ریلی میں شرکت کی ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں