وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر نکے آبائی ضلع لسبیلہ میں یوم یکجہتی کشمیر شاندار طریقے سے منایا گیا

پیر 5 اگست 2019 20:56

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2019ء) وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر نکے آبائی ضلع لسبیلہ میں یوم یکجہتی کشمیر شاندار طریقے سے منایا گیا صنعتی شہر حب میں اسسٹنٹ کمشنر حب کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی ایسی آفس سے نکل کر علاقہ معززین اور نوجوان سماجی ورکروں سمیت شہریوں کی کثیر نے تعداد نے شرکت کی اور کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی.

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن حب محمد رفیق بلوچ و دیگر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ تھوڑ رہا ہے کشمیر پاکستان کو اٹوٹ انگ ہے جسکا ثبوت ہمارے کشمیری مسلمان اپنے لہو سے دے رہے ہیں بھارت کو شروع سے آج تک اپنے ناپاک عزائم میں بال برابر بھی کامیابی نہیں شرم کا مقام ہے ہندوستان کیلے کشمیریوں کو دبا نہ سکا ہم بھارتی وزیر اعظم کو بتانا چاہتے ہیں مودی اپنے گندے سوچ سے باہر آکر زرا غور کریں کہ پچھلے ساٹھ سال سے زائد آپ کشمیریوں پر بربریت کررہے ہو آج تک ایک قدم آگے آنے کی ہمت نہیں ہوئی ایسے میں اگر پاکستان کے مسلمان اپنے کشمیریوں سے ساتھ میدان میں آگئے تو نئی دہلی میں ترنگے کی حفاظت کرنا پر مشکل ہوجائی.

مقررین نے حالیہ ایل او سی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ مودی سرکار کیوں اپنے اوپر ظلم کررہا ہے شائد پاکستانی سرحد پر اشتہال انگیزی کرنے والا مودی سرکار ابھی نندن والا جٹکا بھول گئے ہیںمقررین نے بھارت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آج بھی مودی کو مشورہ دیتے ہیں کہ اپنی عزت اور سلامتی کی بقا چاہتے ہو تو اپنے نامردانہ اور بزدلانہ حرکتیں بند کردو کشمیر کا خواب دیکھنا چھوڑ دو ورنہ ہمارے پاس آج بھی بہت سارے لالک جان موجود ہیں کشمیر میں اپنی بربریت بند کردو ورنہ بھاگنے کیلے راستہ نہیں ملے گا.

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی ہدایت پر وندر انتظامیہ کی جانب سے بھی یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک ریلی نکال گئی جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات علاقہ معززین سمیت مختلف اسکولوں کے طلبا نے شرکت کیا ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کے حق پاک فوج کی حمایت جبکہ بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پلے کارڈ اٹھائے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان ہم چین کے لینگے آزادی کے نعرے درج تھی.

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں