کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے تاریخی شہر بیلہ میں چار کلومیٹر لمبی تاریخی ریلی نکالی گئی

جمعرات 15 اگست 2019 17:53

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) یوم جشن آزادی کے سلسلے میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے اہلیان لسبیلہ کی جانب سے تاریخی شہر بیلہ میں چار کلومیٹر لمبی تاریخی ریلی نکالی گئی سینکڑوں افراد کی شرکت 14اگست یوم جشن آزادی کے سلسلے میں اور کشمیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے بیلہ کراس سے بیلہ شہر تک بلوچستان کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلی اہلیان لسبیلہ کی جانب سے نکالی گئی اور ریلی چار کلومیٹر پر محیط تھی اور ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک تھے ریلی کے شرکا نے قومی پرچموں و کشمیر کے پرچموں سے اپنی گاڑیوں کو سجا رکھا تھا اور ریلی میں پندرہ سو سے زائد موٹرسائیکلیں اور چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں ریلی میں کمانڈنٹ کرنل آواران ملیشا مراد حسین نے خصوصی شرکت کی اور ضلع لسبیلہ کے قبائلی عمائدین سیاسی وسماجی شخصیات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماوں اور جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی مکھی شام لال لاسی نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے صبر سے بھارت نہ کھیلے اگر بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا تو ہم بھارت میں گھس کر بھی کشمیر کو حاصل کرکے دم لینگے ہماری پاک افواج دنیا کی ایک بہادر افواج ہے اور پاک افواج کے ساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے اور ہم سب ایک ہیں ملک کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال کر پھینک دینگے ریلی کے شرکا بھارت اور مودی کے خلاف اور وطن عزیز پاکستان اور پاک افواج کی حمایت میں نعرے بازی کرتے رہیپورا بیلہ شہر فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں