ضلع لسبیلہ میں بھی مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کے یوم آزدای کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے ریلی نکالی گئی

جمعرات 15 اگست 2019 17:58

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں بھی مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کے یوم آزدای کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے کی۔سرکاری عمارتوں پر قومی ہرچم سرنگوں کردیئے گئے۔ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ۔

پینافلیکس تھے جس میں کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔جب کہ شرکاء نے کشمیری اور سیاہ پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ریلی نے مین قومی شاہراہ پر گشت کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل اور دیگر بلوچستان عوامی پارٹی لسبیلہ کے رہنما چیف ٹرائیبل سردار غلام فاروق شیخ۔

سینئر رہنماء غلام محمد عرف گلو جاموٹ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سردار رسول بخش برہ۔ سردار رحمت اللہ خاص خیلی۔اوتھل پریس کلب کے صدر محمد عمر لاسی نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے کشمیروں پر ظلم و ستم کی مزمت کرتے ہیں۔اور کشمیر کی آزادی کے لیئے پاکستان کا بچہ بچہ خون کا آخری قطرہ تک بہا دے گا۔ آخر میں پیر غلا شاہ نیکشمیر کی آزادی اور ملک کی سلامتی کے لیئے دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں