لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر سے دو لاشیں برآمد ،شناخت نہ ہو سکی

ہفتہ 17 اگست 2019 21:51

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے سمندر سے دو لاشیں برآمد پولیس زرائع کے مطابق ہفتے کے روز ساحلی علاقے ڈام بندر کے ماہیگیروں نے اطلاع دی کہ سمندر میں دو لاشیں ہیں تو پولیس اور فشریز اہلکار لاشوں کو نکالنے کیکے بوٹ کے ذریعے گہرے سمندر میں گئے ایک لاش ساحل سے مل گئی دوسرے کو کافی دیر تلاش کرنے کے بعد گہرے سمندر سے نکال لیا گیا دونوں نعشیں کافی دنوں سے سمندری پانی میں ہونے کی وجہ سے گل گئی تھیں اور شناخت نہ ہوسکیں.

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں