بحرہ عرب سے لاشوں کے اگلنے کا سلسلہ جاری ،پیر کے روز لسبیلہ کے مختلف مقامات پر تین لاشیں ساحل سے برآمد

پیر 19 اگست 2019 22:21

لسبیلہ/اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) بحرہ عرب سے لاشوں کے اگلنے کا سلسلہ جاری پیر کے روز لسبیلہ کے مختلف مقامات پر تین لاشیں ساحل سے برآمد ریسکیو زرائع کے مطابق گذشتہ دنوں ہاکس بے کراچی پہ ڈوبنے والے شخص کی لاش حبکو کے قریب ساحل سمندر سے برآمد دوسری لاش بریدہ کیمپ کے ساحل سے برآمد ہوئی جبکہ تیسری لاش گڈانی پولیس تھانے کے قریب ساحل سے برآمد ہوئی بتایا جارہا ہے کہ برآمد شدہ لاشیں ماہیگیروں کی لگتی ہیں جو عید سے چند روز قبل مختلف کشتیوں کے ڈوبنے سے لاپتہ ہوگئے تھے تاہم تصدیقی طور پر تاحال ریسکیو اداروں کے پاس ایسی کوئی ثبوت نہیں کہ یہ کب اور کیسے ڈوبے تھی.واضع رہے 17 اگست کو دو ، 18 اگست کو ایک جبکہ 19 اگست کو بحرہ عرب کے ساحل سے 3 نعشیں برآمد ہوئیں مجموعی طور پر تین دنوں میں چھ نعشیں برآمد ہوچکی ہیں.جبکہ ساکران کے قریب حب ندی میں ایک شخص ڈوب کر جانبحق ہوگیا لاش نکال کر ورثہ کے حوالے کردیا گیا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں