حب ،تین مختلف پرائیویٹ سکولز میں نامعلوم افراد کی نقب زنی ، لاکھوں روپے کا نقصان پہنچادیا

منگل 20 اگست 2019 19:55

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) حب کے تین مختلف پرائیویٹ اسکولز میں نامعلوم کی نقب زنی ، تعلیمی اداروں میں گھس کر تعلیمی ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچادیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں آئی بی آئی ہائر اسکولز و دیگر میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رہزن داخل ہوئے نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ ریکارڈ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ لیپ ٹاپس وغیرہ کو توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہنچادیا۔

(جاری ہے)

اور کافی سامان اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے تعلیمی اداروں کے سربراہان نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے اسے پرائیویٹ اسکولز کو بطور خاص نشانہ بنانا ہمارے ذہنوں میں بہت سے خدشات کو جنم دے رہا ہے۔ اس افسوسناک واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے ہم واقعہ میں ملوث تخریبی اور تعلیم دشمن عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ارباب اختیار بشمول وزیر اعلی بلوچستان، گورنر بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری عملی اقدامات اٹھائے چوری میں ملوث عناصر کو کفر کردار تک پہنچایا جائے اور ہمارے نقصانات کا ازالہ کرتے ہوئے یقینی بنایا جائے کہ سماج دشمن عناصر آئندہ ایسی مذموم حرکات کا ارتکاب نہ کر پائیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں