محکمہ تعلیم میں نوکریاں حکومت بلوچستان کی ہیں کسی ایک جماعت کی نہیں جو صرف اپنے لوگوں کو نوازیں ،محمد اسلم بھوتانی

حب شہر میں قومی شاہراہ کی مرمت کے کام میں چند مہینے لگیں گے جس سے وقتی طور پر شہریوں کو مشکلات پیش آئیں گی،لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:55

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں لسبیلہ سے اپنے مخصوص لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے کسی خاص مقام سے ایک لسٹ آرہی ہے اگر واقعی میں ایسا ہوا تو ہم اسکو عدالت میں چیلنج کرینگے محکمہ تعلیم میں نوکریاں حکومت بلوچستان کی ہیں کسی ایک جماعت کی نہیں جو صرف اپنے لوگوں کو نوازیں ہم محکمہ تعلیم میں آنے والی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیوں کے خواہاں ہیں اگر محکمہ تعلیم میں مخصوص لوگوں کو بھرتی کیا گیا تو ہم معزز عدالت کا دروازہ کھٹکائیں یہ بات انہوں اتوار کو حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حب شہر میں خستہ حال قومی شاہراہ کی مرمت کے کام کے ٹینڈرز تین مرتبہ ہوئے مگر کسی ٹھیکیدار نے حصہ نہیں لیا بار بار ایک ٹھیکیدار کی شرکت کی وجہ سے محکمہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ٹھیکہ دینا مناسب نہیں سمجھا اب جاکر بالآخر یہ کام شروع ہوگیا ہے حب شہر میں قومی شاہراہ کی مرمت کے کام میں چند مہینے لگیں گے جس سے وقتی طور پر شہریوں کو مشکلات پیش آئیں گی مگر انشا اللہ بہت جلد حب کے شہریوں کو اس دیرینہ مسئلے سے نجات ملے گی.

رکن قومی اسمبلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بنائی بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے بورڈ میں جن کو شامل کیا گیا ہے وہ سیاسی بنیاد پر بنائے گئے فشرمین سوسائٹی کے بورڈ میں ایک دو کے علاوہ باقی سب فشریز کے الف ب سے بھی واقف نہیں ہیں جو لوگ فشریز سے واقف ہی نہیں وہ ماہیگیروں کے مسائل کیا حل کرینگے بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کا موجودہ بورڈ سیاسی بنیاد پر تشکیل دی گئی ہے ان ممبران میں زیادہ تر کا تعلق حکمران سیاسی جماعت سے ہے یہی وجہ ہے انکو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے جو کہ لسبیلہ اور گوادر کے ماہیگیروں کے ساتھ نااصافی ہے مذکورہ بورڈ کے تشکیل میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے اور نہ ہی ماہیگیروں کو نمائندگی کا موقع دیا گیا اسلیے ہم اس فشرمین سوسائٹی کے بورڈ کے انتخاب کے خلاف بہت جلد انشا اللہ عدالت جائیں گی.

انہوں نے کہا کہ کراچی ٹو چمن قومی شاہراہ کے دورایہ کوئی معمولی منصوبہ نہیں جو ایک دو ارب میں پورا کیا جاسکے اس پر اربوں روپے لگیں گے میں سمجھتا ہوں کراچی چمن قومی شاہراہ کے دورائیہ کا منصوبے کو مکمل ہونے میں کافی وقت درکار ہوگا کیونکہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں جو اتنے بڑے منصوبے کو فورا مکمل کرے البتہ باتیں سن رہا ہوں کہ کراچی چمن قومی شاہراہ کو دورایہ کیا جارہا ہے ہوسکتا ہے اس پر کام کا آغاز آئندہ چند ماہ میں ہو مگر مجھے نہیں لگتا یہ منصوبہ اتنی جلدی مکمل ہوسکے گا. رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے عوامی رابطہ آفس میں لوگوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلے متعلقہ ذمہ داران کو احکامات جاری کیی.

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں