حب پولیس نے تیل کی آڑ میں غیرقانونی کام کرنے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:55

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) حب سٹی پولیس کی کارروائی قانونی تیل کے آڑ میں غیر قانونی کام کرنے والے ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر قبضے میں کے لیا۔پولیس زرائع کے مطابق حب سٹی پولیس نے قانونی تیل کے آڑ میں غیر قانونی کام کرنے کے جرم میں ٹینکر کو ضبط کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

آئل ٹینکر ڈرائیور نے پی ایس او کراچی ڈپو سے کوئٹہ کے نام پر تیل بھر کر بلٹی بنائی اور تیل کراچی میں ہی بیچنے کے بعد ٹینکر میں پانی بھر کر سوراب لیجانے کی کوشش کی تاہم حب پولیس نے ڈرائیور کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آئل ٹینکر کو دھر لیا زرائع کے مطابق مزکورہ ٹینکر ڈرائیور پی ایس او کے بلٹی پر ایرانی تیل سپلائی کا کام کرتا تھا جسے پولیس نے دھر لیا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں