حب:بیلہ لیویز فورس کی کامیاب کاروائی 300 کے لگ بھگ چھالیہ کی بوریاں برآمد

منگل 15 اکتوبر 2019 23:52

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء)بیلہ لیویز فورس کی کامیاب کاروائی 300 کے لگ بھگ چھالیہ کی بوریاں برآمد لیویز ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی خصوصی پرتحصیلدار بیلا محبوب علی چنال کی ہدایت پر لیویز چیک پوسٹ نمی کے انچارج ہاشم مسن نے لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراہ نمی کے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ کی 300 سو کے لگ بھگ بوریاں برآمد کرلی ہیں ، نمی چیک پوسٹ کے انچارج ہاشم مسن نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کو نمی چیک پوسٹ پر حسب معمول سخت چیک کی جارہی تھی ، جسکی پیشگی اطلاع پاکر اسمگروں نے مزکورہ چھالیہ ویرانے میں گاڑیوں سے اتار کر رات کی تاریخی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے ، جن کی گرفتاری کے لیے لیویز فورس بیلہ نے کوشش تیز کردی ہیں ، انھوں نے بتایا کہ برآمد شدہ چھالیہ کی مالیت ایک کروڑ سے ذائد بتائی جاتی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں