حب میں نجی کمپنی انتظامیہ نے کمپنی میں ہی عدالت لگا دی ،پرچیزنگ آفیسر کو یرغمال بنا کر کرپشن اقرار نامے پر زبردستی دستخط لے لیے

جرمانہ کی ادائیگی تک گھر کے کاغذات بھی قبضے میں لے لیے ، متاثر ہ شخص کی فریاد

بدھ 16 اکتوبر 2019 00:06

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) حب میں نجی کمپنی انتظامیہ نے کمپنی میں ہی عدالت لگا دی دس سال سے کام کرنے والے پرچیزنگ آفیسرکو کمرے میں یرغمال کرکے اسلحہ کے زور پر 20لاکھ روپے کرپشن کے اقرار نامے پر زبردستی دستخط لے لیے کمپنی انتظامیہ نے قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ کر جرمانہ کی ادائیگی تک گھر کے کاغذات بھی قبضے میں لے لیے مجھے انصاف چاہیے متاثر ہ شخص کی فریاد۔

صنعتی شہر حب میں قائم نجی کمپنی میں پچھلے دس سالوں سے پرچیزنگ ڈپٹی اتھارٹی(HOD) آفیسر کے حیثیت سے کام کرنے والے عالمگیر محمد سلیم نے حب کے صحافیوں سے فریاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں پچھلے دس سالوں سے کمپنی میں کام کررہا ہوں مگر پچھلے کچھ دنوں سے کمپنی کا ڈائریکٹر میری جگہ اپنا بندہ رکھنا چاہتا ہے جسکی وجہ سے مجھ سے بار بار استعفی مانگا جارہا تھا انکار کرنے پر کمپنی انتظامیہ نے قانون کو اپنی جوتی کے نوک پر رکھ مجھے کمپنی کے نجی سیکورٹی گارڈ کے ذریعے یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کرکے اسلحہ کے زور پر مجھ سی20لاکھ روپے کرپشن کرنے کے اقرار نامے پر زبردستی دستخط لے لیے میری بار بار درخواست پر کمپنی انتظامیہ کو رحم نہ آیا اور مجھے ہراساں کرتے رہے بندوق کے نوک پر مجھ سے دستخط لینے کے بعد میری ضمانت کے نام پر میرے گھر پہنچ گئے اور گھر والوں کو ہراساں کرکے گھر کے کاغذات بھی ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے پر اتنا ظلم کرنے اور مجھے کمپنی سے بے دخل کرنے کے بعد بھی مجھے کمپنی انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ اگر کسی کو بتایا تو آپکے گھر والوں کو نقصان پہنچائیں گے۔عالمگیر نے دعوہ کیا کہ مجھ پرکرپشن ثابت کریں قانونی ادارے ہیں عدالتیں ہیں مگر کمپنی انتظامیہ نے کمپنی میں ہی عدالت لگاکر بے بس عالمگیر محمد سلیم کو یرغمال بناکر اسلحہ کے زور پر انہیں بدعنوان قرار دیکر انکے گھر والوں تک کو ہراساں کرکے گھر کے کاغذات ساتھ لیجانا غیرقانونی عمل ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر عالمگیر محمد سلیم نے کمپنی میں کسی قسم کی کرپشن کی ہے تو ملک میں قانونی ادارے ہیں اینٹی کرپشن ہے سب سے بڑھ کر معزز عدالتیں قائم ہیں کمپنی انتظامیہ نے بجائے قانونی طریقہ اپنانے عالمگیر سے اسلحہ کے زور پر کرپشن کا اقرار کروانا یقینا لمہ فکریہ ہے حب کے اس نجی کمپنی انتظامیہ کی اس غنڈا گردی کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعلقہ نجی کمپنی کے انتظامیہ کے خلاف نوٹس لینا چاہیے اور عالمگیر محمد سلیم نے ملکی اداروں سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں