لسبیلہ میں ملیریا سے چند افراد کی ہلاکتکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر احمد علی بلوچ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:46

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر احمد علی بلوچ نے اپنے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں میں جس میں ضلع لسبیلہ میں ملیریا سے چند افراد کی ہلاکت کا ذکر کیا گیاہے ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ خبریں حقائق کے منافی ہے،بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے ملیریا کی امراض میں اصافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مغربی لسبیلہ و مشرقی لسبیلہ کے کچھ علاقے شدید متاثر ہیں جن میں لیاری،پھوڑ ون اور ٹو اور کنراج کے علاقے شامل ہیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کی خصوصی ہدایات پر ان علاقوں میں ہنگامی طور پر ضلعی ملیریا کنڑول پروگرام کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جس میں صوبائی ملیریا و ویکٹربررن ڈسیزز کنٹرول پروگرام بلوچستان،پی پی ایچ آئی لسبیلہ کی ٹیمیں موجود ہیں جو کہ کیمپس کے ذریعے فری ٹیسٹ کررہے ہیں اور فوری طور پر ادوایات فراہم کررہی ہیں، ضلع بھر میں تمام تر سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل اسٹاف ہائی الرٹ ہے ڈاکٹر احمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کے تمام تر چھوٹے و بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ملیریا کی ٹیسٹ کی سہولیات موجود ہیں،جہاں پر اینٹی ملیریا کی ادوایات موجود ہیں اور میڈیکل اسٹاف بھی متحرک طور پر موجود ہے،بیان میں مذید کہاگیاہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ ملیر یا سے بچاوکے لیے ضرور ی احتیاط کریں اور علاج کے لیے سرکای ہنپتالوں کو ترجعی دیں جہاں پر ڈبلیو ایچ او کی تصدیق شدہ ادوایات موجود ہیں،انہوں نے مذید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ اس صورتحال میں عطائی ڈاکٹرز سے علاج کروانے میں اجتناب کریں اور بازار ی ادویات کے حصول سے بچیں تاکہ حقیقی معنوں میں ملیریا کی صورت حال سے نمٹا جاسکے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں