نیشنل پارٹی آزادی مارچ میں بھر پور ا نداز میں شرکت کریگی ، ڈاکٹر عبدالمالک

آزادی مارچ کتنے دن کا ہونیشنل پارٹی ساتھ دے گی، سیاسی لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے سے معیشت میں بہتری آئیگی اور نہ ہی سیاسی ماحول قائم رہ سکے گا، مرکزی صدرنیشنل پارٹی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:37

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی آزادی مارچ میں بھر پور ا نداز میں شرکت کریگی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے پارٹی قائدین اور ورکر اسلام آباد میں پڑا و ڈالیں گے آزادی مارچ کتنے دن کا ہونیشنل پارٹی ساتھ دے گی سیاسی لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے سے معیشت میں بہتری آئیگی اور نہ ہی سیاسی ماحول قائم رہ سکے گا اس وقت ملک شدید سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے ہماری خارجہ پالیسی کا یہ عالم ہے کہ کشمیر کی حمایت میں 16ممالک سے دستخط وصول نہ کرسکے بلوچستان یونیورسٹی طلبہ کو حراساں کرنے کا معاملہ ناقابل برداشت ہے , سلیکٹڈ حکومت کو ایک ہفتہ بھی رہنے کا حق نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر مالک نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے آزادی مارچ کی مکمل حمایت اور شرکت کا اعلان کردیا ہے آزادی مارچ ہو یا احتجاج ہماری پارٹی اس میں بھرپور شریک ہوگی انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ اور کارکن سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہونے والی احتجاج میں شریک ہونگے ,اس میں ہماری پارٹی کے قائدین اورورکرزاسلام آباد میں پڑاو ڈالیں گے آزادی مارچ ایک دن پر محیط ہوں ایک مہینے تک قائدین اور کارکن شریک ہونگے انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے سے معیشت میں بہتری آئیگی اور نہ ہی سیاسی ماحول قائم رہ سکے گا اس وقت ملک شدید سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا یہ عا لم ہے کہ کشمیر کی حمایت میں 16ممالک سے دستخط وصول نہ کرسکے ایسے سلیکٹڈ حکومت کو ایک ہفتہ بھی رہنے کا حق نہیں ہے پوری قوم اس نااہل حکومت سے نجات چاہتی ہے ملک سیاسی عدم استحکام ہے نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہے اور مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے اشیاء روزمرہ عام آدمی کی دسترس باہر ہے ڈاکٹر مالک نے بلوچستان یونیورسٹی کے حوالے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی طلبہ کو حراساں کرنے کا معاملہ ناقابل برداشت ہے بلوچستان حکومت یونیورسٹی معاملے پر تاحال بے حس نظرآرہی ہے بلوچستان یونیورسٹی واقعہ کی نیشنل پارٹی مذمت کرتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں تعلیم کی طرف ایک رجحان بن رہا ہے اسکو متاثر کرنے کی سازش کی جارہی ہے اتنے دن گزر گئے صوبائی حکومت نے ابھی تک کچھ نہیں سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ واقع پر بنائی گئی کمیٹی ابھی تک بیٹھنے کیلے تیار نہیں… انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سجھتے کہ موجود صوبائی حکومت عوام سے مخلص نہیں ہے جب تک آپ اپنے عوام سے مخلص نہیں ہوتے تب تک آپ وہ نتائج حاصل نہیں کرپاتے جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہو ہم نے ڈھائی سال کے مختصر عرصے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کو بہتر بنایا ہم نے تعلیم کی بہتری کیلے اقدامات کیے اصلاحات لائے ہسپتال میں ادویات کی کمی تھی ہم نے کافی حد تک پورا کرنے کی کوشش کی اب پچھلے سال کے 1 ارب 13کروڑ سے زائد انکے لیپس ہوگئے ہیں ایک روپیہ کی ادویات نہیں خریدی گئی موجودہ حکومت باتوں کی حدتک بڑی خوبصورت ہے ڈاکٹر مالک نے کہا کہ میری دور حکومت صوبے کے جنرل ایشوز پر فیصلہ کرنے خود مختار تھا جس طرح پی ایس ڈی پی کے فیصلے ٹرانسفر پوسٹنگ ہم خود کرتے ، تھے حتی ہم سینٹ اور بلدیاتی الیکشن کروائے اڈاکٹر مالک نے کہا کہ بلوچستان میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے اس وقت میرٹ کی صرف باتیں کررہے ہیں اب تربت میں 117 استاتذہ کو جن میں اکثریت خواتین کی ہے انکو نکال دیا حالانکہ کسی بھی سرکاری ٹیچر کو نکالنا سمجھ سے بالاتر ہے اگر انکی جانب سے کوئی غفلت ہوئی ہے تو انکی تنخواوں میں کٹوتی کرو سروس میں کٹوتی کرو نکالنا مناسب نہیں باقی رہی بات میرٹ کی تو بلوچستان میں این ٹی ایس کا حال دیکھو حالیہ لیویز کی بھرتیوں کو دیکھو ہم نہیں سمجھتے کہ بلوچستان میں میرٹ نام کا کوئی چیز ہے … انہوں نے کہا کہ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام اخیتارات سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے آئین پاکستان میں ساحل سمندر 25نائیٹیکل تک صوبائی دائرہ کار میں آتا ہے اب وفاق صوبائی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے جو ہمیں آئین پاکستان نے دیئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آئین کی خلاف وزری ہے …اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر رجب علی رند بی ایس او(پجار) کے مرکزی چیئرمین کامریڈ عمران بلوچ نیشنل کے صوبائی رہنما خورشید علی رند ضلعی صدر عبدالغنی رند سابق چیئرمین بی ایس او(پحار) واحد رحیم بلوچ سابق ایم پی اے گھنشام داس مدوانی ضلعی جنرل سیکرٹری کامریڈ سلیم بلوچ نائب صدر عثمان کوہ بلوچ بی ایس او(پجار) بلوچستان وحدت کے صدر حنیف بلوچ نائب صدر کامران بلوچ اراکین مرکزی کمیٹی وقار بلوچ وسیم حیات بلوچ نیشنل پارٹی تحصیل حب کے صدر روشن علی جتوئی جنرل سیکرٹری جان محمد پلال ڈپٹی جنرل سیکرٹری مٹھل فقیر و دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہے

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں